انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 507 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 507

مارا مگر سب ناکام ہوئے بلکہ آپ کی صداقت اوربھی ظاہر ہوئی کیونکہ ایک تو مقدمہ کا فیصلہ اس پیشگوئی کے مطابق ہوا جو پہلے سے شائع کردی گئی تھی۔دوم آپ کے اخلاق کے نمونہ نے لوگوں کے دلوں پر بہت اثر کیا۔جھوٹا مقدمہ کرنے والوں کو آپؑ نے معاف کردیا اور دوران مقدمہ میں ایک بڑا مولوی آپ کے خلاف شہادت دینے آیا۔اس کی ماں کے متعلق کچھ اعتراض تھا۔آپؑ نے اس کی اجازت نہ دی اور وکیل کو سختی سے منع کردیا کہ میں اسے شرمندہ کروانا نہیں چاہتا اس سے لوگوں میں آپ کی قبولیت اوربھی بڑھی۔اس مقدمہ میں ناکامی ہونے کے بعد مخالفوں نے اور زور سے منصوبے کرنے شروع کئے اور پے درپے کئی مقدمات آپؑ کے خلاف کھڑے کئے اور بعض مقدمات میں تو مجسٹریٹوں کی مخالفت کی وجہ سے آپ کو بڑی بڑی ایذاء بھی دی گئی اور باوجود بڑھاپے اور بیماری کے گھنٹوں عدالت میں کھڑا رہنا پڑا۔اوربعض دفعہ بیماری کی حالت میں بیٹھ کر پانی پینے تک کی اجازت نہ دی مگر ہر مقدمہ میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو فتح دی اور ہر فتح کے متعلق آپ ؑکو بہت پہلے سے خبر دیدی اور وہ مجسٹریٹ جنہوں نے آپ ؑکو تکلیف دی بہت جلد آسمانی عذابوں میں مبتلا ء ہو کر لوگوں کے ایمان بڑھانے کا موجب ہوئے۔جوں جوں لوگو معجزات اور نشانات دیکھتے تھے جو ق در جوق سلسلہ احمدیہ میں شامل ہونے لگے اور ایک واقعہ نے سب سے زیادہ آپ کی قبولت کو بڑھایا اور یہ اس طرح ہوا کہ جب ہندوستان میں طاعون پڑی تو آپ نے اللہ تعالیٰ سے خبر پاکر ایہ اعلان کردیا کہ اس مرضی میں میری جماعت کے لوگ بہت ہی کم مبتلا ہوں گے اور قادیان میں یہ مرض اس سختی سے نہ پڑے گی جس سختی سے کہ اور شہروں میں پڑتی ہے اور یہ کہ آپؑ کا گھر اس بیماری سے بالکل محفوظ رہے گا اور ساتھ ہی اپنے مخالفوں کو چیلنج دیا کہ اگر وہ بھی خدا تعالیٰ کے پیارےہیں تو چاہئے کہ وہ بھی مقابل پر ایسے ہی اعلان کردیں مگر کوئی مقابل پر نہ آیا اوربعض لوگ جنہوں نے ایسا اعلان کیا وہ فوراً پکڑے گئے اورخود اس بیماری سے ہلاک ہوئے۔اس کے مقابلہ میں باوجود اس کے کہ آپ کے گھر کے گرد چار برس تک طاعون آتی رہی اور آپ کی چار دیواری کے ساتھ لوگ مرتے رہے۔آپؑ کے گھر میں ایک چوہا بھی اس بیماری سے نہ مرا اور قادیان میں دوسری جگہوں کی نسبت بہت کم طاعون پڑا اور آپ ؑکی جماعت میں شاذو نادر ہی کوئی کیس ہوا۔سخت طاعون بھی جن علاقوں میں پڑی