انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 463 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 463

خلاف بھڑک اُٹھے اور اس کے افراد کو طرح طرح سے دُکھ دئیے گئے اور تکالیف پہنچائی گئیں اور وہ گھروں سے نکالے گئے اور عدالتوں میں ان کے خلاف جھوتے مقدمات قائم کئے گئے اوران کے نکاح جبراً توڑ دئیے گئے اور بعض جگہ ان کی عزیز اولادیں ان سے چھین لی گئیں اور مارپیٹ کی قسم سے بدنی تکالیف بھی بہت جگہ پر پہنچائی گئیں اوران کی عزتوں پر بھی حملے کئے گئے مگر انہوں نے خدا تعالیٰ کے جلال کے اظہار کے لئے اور اسلام کی تعلیم کے قائم کرنے کے لئے یہ سب کچھ برداشت کیا لیکن اس گورنمنٹ کے خلاف جو گو ایسا مذہب رکھتی تھی جسے اس جماعت کے مذہب کے ساتھ سب سے زیادہ اختلاف تھا لیکن سیاستاً ایک امن پسند حکومت تھی کسی قسم کی بدی اپنے دل میں رکھنی پسند نہ کی اور ہمیشہ اس کی نیکیوں کا اظہار کیا اور اس کی کمزوریوں سے چشم پوشی کی تاد ُنیا میں امن قائم ہو اور وہ غرض پوری ہو جس کے لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ دنیا میں تشریف لائے تھے یعنی دُنیا میں امن قائم کرکے سب قوموں کو یکجا جمع کیاجائے۔امن پسندی اور حکومت کی وفاداری کی تعلیم کے نتیجہ میں صرف اسی قدر اس جماعت نے دُکھ نہیں اُٹھایا بلکہ جہاں اس کے مخالفوں کو طاقت حاصل تھی وہاں اس سے بہت زیادہ دردناک سلوک اس سے کیا گیا۔چنانچہ افغانستان میں ہمارے دو آدمیوں کو صرف اس لئے شہید کیا گیا کہ وہ بانئی سلسلہ احمدیہ کی تعلیم کے مطابق مذہبی جنگوں کے معتقد نہیں تھے۔ان میں سے ایک صاحب افغانستان کی تاجپوشی کی رسم انہوں نے ہی ادا کی تھی۔ان کو امیر حبیب اللہ خان صاحب نے صرف اسی جُرم میں قتل کروا دیا اور قتل بھی کسی معمولی طریق سے نہیں بلکہ چاروں طرف آدمی کھڑے کرکے پتھر مار مار کر ان کو شہید کیا۔اس دردناک واقعہ کے متعلق اے مارٹن FRANK A۔MARTINجو حکومت افغانستان کے انجینئر انچیف کے عہدہ پر ایک لمبے عرصہ تک متعین رہے ہیں۔اپنی کتاب UNDER THE ABSOLUTE AMIR’’انڈر دی ابسولیوٹ امیر‘‘ میں یوں لکھتے ہیں:- ’’چونکہ یہ مولوی صاحب (صاحبزادہ عبداللطیف صاحب) تعلیم دیتے تھے کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ مسیحیوں کو بھی بھائی سمجھیں اوران کو واجب القتل کافر نہ خیال کریں اس لئے اگر ان کی تعلیم کو مان لیاجاتا تو امیر کا بڑا ہتھیار یعنی مذہبی جنگوں کا اعلان جسے وہ نگریزوں اور روسیوں کے خلاف استعمال کرسکتا تھا باطل ہوجاتا تھا پس جب امیر کو