انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 212 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 212

جان کر اصل معاملہ کو پوشیدہ رکھ کر یہ مشہور کرنا شروع کیا کہ انہوں نے اس سفر ولایت میں تبلیغ کی خاص ضرورت محسوس کی ہے۔اوراس کے لئے وہ اپنی چلتی ہوئی پریکٹس چھوڑ کر محض اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے ولایت جاتے ہیں۔اصل واقعات کا تو بہت کم لوگوں کو علم تھا۔اس خبر کا مشہور ہونا تھا کہ چاروں طرف سے خواجہ صاحب کی اس قربانی پر صدائے تحسین و آفرین بلند ہونی شروع ہوگئی اوراپنی زندگی میں ہی ایک مذہبی شہید کی صدرت میں وہ دیکے جانے لگے۔مگر صرف زبانی روایات پر ہی اکتفا نہ کرکے خواجہ صاحب نے اخبار زمیندار میں ایک اعلان کرایا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ مجھے کوئی سیٹھ یا انجمن یا کوئی غیر احمدی رئیس ولایت بھیج رہا ہے یہ بات بالکل غلط ہے۔مَیں تو اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے اپنا کام چھوڑ کر جارہا ہوں۔اس اعلان کے لافاظ میں یہ احتیاط کرلی گئی تھی کہ رئیس کے لفظ کے ساتھ غیر احمدی کا لفظ بڑھا دیا گیا تھا۔اور اب بظاہر اعتراض سے بچنے کی گنجائش رکھ لی گئی تھی۔کیونکہ ان کو بھیجنے والا نہ سیٹھ تھا نہ انجمن نہ غیر احمدی رئیس۔بلکہ ایک احمدی رئیس نے انکو بھجوایا تھا۔مگر خواجہ صاحب کا یہ منشاء نہ تھا کہ لوگوں کا ذہن ایک احمدی رئیس کی طرف پھر سے۔بلکہ اپنی پریکٹس کو چھوڑ کر خدا کا نام پھیلانے کے لئے اورشرک کو مٹانے کے لئے اپنے خرچ پر ولایت جارہے ہیں ؎ ترسم کہ نمے رسی بکعبہ اے اعرابی ایں راہ کہ تُو میروی بترکستان است کہا جاتا ہے کہ بھیجنے والے صاحب یہ نہیں چاہتے تھے کہ کسی کو معلوم ہو کہ وہ خواجہ صاحب کو بھیج رہے ہیں۔مگر سوال یہ ہے کہ کیا وہ یہ چاہتے تھے کہ جھوٹ طور پر یہ بھی مشہور کیاجاوے کہ خواجہ صاحب اپنی پریکٹس کو چھوڑ کر اپنے خرچ پر صرف تبلیغ کے لئے ولایت جارہے ہیں۔اگر خواجہ صاحب بغیر کسی ایسے اعلان کے ولایت چلے جاتے تو کیا لوگوں کو معلوم ہوجاتا کہ خواجہ صاحب فلاں شخص کے بھیجے ہوئے جارہے ہیں۔غیر احمدی سب کے سب اور احمدی اکثر اس واقعہ سے ناواقف تھے اور جو واقف تھے وہ اس اعلان سے دھوکا کھا نہیں سکتے تھے۔پھر اس اعلان کے سوائے جھوٹے فخر کے اور کی امد نظر تھا۔یُحِبُّوْنَ اَنْ یُّحْمَدُوْ بِمَا لَمْ یَفْعَلُوْا (اٰل عمران :۱۸۹) غرض خواجہ صاحب ولایت روانہ ہوگئے اورپیچھے ان کے دوستوں نے بڑے زور سے اس امر کی اشاعت شروع کی کہ خواجہ صاحب اپنا کام تباہ کرکے صرف تبلیغ دین کے لئے ولایت چلے