انوارالعلوم (جلد 6) — Page 72
انوار العلوم جلد 4 ۷۲ بیعت کر نیوالوں کیلئے ہدایات رسول کریم کی اُمت میں نبی پس ہمارا عقیدہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم کی است میں نبی ہو سکتے ہیں اور اس زمانہ میں جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ایمان دنیا سے اٹھ جائے گا اور علاء بدترین مخلوق ہو جائیں گئے میری امت یہودیوں کے قدم بقدم چلے گی یہاں تک کہ اگر یہودیوں میں سے کسی نے اپنی ماں سے زنا کیا ہوگا توان میں بھی ایسے ہونگے اس وقت ان کی اصلاح کے لئے مسیح نازل ہو گا۔ اس کے لئے آپ نے نزول کا لفظ رکھا جو احترام اور عزت کے طور پر آتا ہے اور ہمارا یقین ہے کہ وہ مسیح موعود حضرت مرزا غلام احمد صاحب ہیں جو اسی گاؤں میں پیدا ہوئے اور وہ اس درجہ پر فائز تھے جو نبوت کا درجہ ہے چنانچہ آپ نے بتایا ہے کہ میں وہ مسیح موعود ہوں جس کی خبر دی گئی تھی اور میں ہی وہ مہدی ہوں جس کے آنے کی اطلاع دی گئی ہے میں ہی وہ کرشن اور رز نشت ہوں جو آخری زمانہ میں آنے والا تھا۔ (تتمہ حقیقۃ الوحی صفحہ ۸۶،۸۵، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۲۱ ۱۵۲۲۰ مسیح موعود کے مختلف نام بات دراصل یہ ہے کہ وہ سب تو میں جن میں نبی آئے ان کو بتایا گیا کہ آخری زمانہ میں تم میں ایک نبی آئے گا اور ہر قوم نے اس کا الگ الگ نام رکھا ۔ ہمارا خیال ہے کہ یہ ایک ہی شخص ہے جس کے مختلف قوموں اور مذہبوں نے مختلف نام رکھتے ہیں ۔ وجہ یہ ہے کہ سب قوموں میں جو زمانہ موعود نبی کے آنے کا بتایا گیا ہے وہ ایک ہی ہے ۔ پھر جو آثار بتائے گئے ہیں وہ بھی قریباً ملتے جلتے ہیں اور یہ آثار اس زمانہ میں پورے ہو رہے ہیں۔ ان حالات میں ممکن نہیں کہ سینکڑوں سال کی خبریں جو پوری ہو رہی ہیں اور جو خدا کے سچے اور پیارے بندوں نے دی ہیں ان کے مطابق آنے والے ایک دوسرے کے مخالف ہوں ۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ خدا کی طرف سے بتایا گیا ہو کہ فلاں زمانہ میں مسیح آئے گا گا اور یہ بھی خدا کی طرف سے بتایا گیا ہو کہ اس زمانہ میں کرشن آئے گا، یہ بھی خدا کی طرف سے بتایا گیا ہو کہ اسی زمانہ میں زرتشت آئیگا اور یہ سب علیحدہ علیحدہ وجود ہوں جو آکر ایک دوسرے کے ساتھ لڑیں ۔ بات یہی ہے کہ مختلف زبانوں میں یہ مختلف نام ہیں اور آدمی ایک ہی ہے ۔ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاء کے کمال کے جامع تھے اس لئے آپ کے بروز میں بھی سب کمال پائے جائیں گے اسی وجہ سے اس کی آمد کے متعلق سب نبی یہی کہتے رہے کہ میں ہی آؤں گا گویا میرے کمال اس آنے والے میں ہونگے یہ سب کمال مسیح موعود میں میں پائے گئے۔ چنانچہ آپ نے دعویٰ کیا کہ میں مہدی ہوں ، میں میں مسیح ہوں میں مشكوة كتاب العلم * ترمذى البواب الايمان باب افتراق هذه الامة