انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 69 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 69

انوار العلوم جلد 4 ५१ بیعت کرنیوالوں کیلئے بلایات بیعت کرنیوالوں کیلئے ہدایات ۱۹۲۱ تقریر حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی فرموده ۲ منی ئه ) ر مئی بعد نماز مغرب ایک صاحب جونا گڑھ (گجرات کاٹھیا وار کے حضرت خلیفہ المسیح اثانی کی خدمت میں بیعت کے لئے پیش ہوئے چونکہ ان کو دار الامان (قادیان ، آئے ہوئے دو تین دن ہی ہوئے تھے اور ایک ایسے علاقہ سے آئے تھے جہاں احمدیت کے متعلق واقفیت رکھنے والے بہت کم لوگ ہیں اس لئے حضور نے بیعت لینے سے قبل انہیں مخاطب کر کے ایک تقریر فرمائی جو اندھیرے میں جس قدر ضبط کی جاسکی درج ذیل کی جاتی ہے ۔ احباب اس سے جہاں خود فائدہ اُٹھائیں وہاں غیر احمدیوں میں بھی اس کی تا میں اشاعت کریں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ سلسلہ احمدیہ میں کس طرح اور کن لوگوں کو داخل کیا جاتا ہے۔ حضور نے فرمایا :- بیعت کا معاملہ چونکہ ایک اہم معاملہ ہے اس لئے قبل اس کے کہ آپ بیعت کریں میں چند باتیں آپ کو سنانا چاہتا ہوں ۔ سمجھ کر بیت نہ کرنے کا نقصان اگر آپ اس وقت پوری تحقیق کر کے سلسلہ میں داخل نہ ہوئے اور اچھی طرح سمجھ کر بیعت نہ کی تو ممکن ہے جب آپ مخالفین کی باتیں نہیں تو اپنے اقرار پر قائم نہ رہ سکیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ کے دل پر