انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page vii of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page vii

پسته انوار العلوم جلد 4 بسته تعارف کتب تعارف کتب یہ انوار العلوم کی چھٹی جلد ہے جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفہ المسیح الثانی کی مارچ 191 نہ سے مارچ ۱۹۲۳ یہ تک کی تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے۔ ضرورت مذهب مارچ شانہ کو ایک مقدمہ میں شہادت کی غرض سے سیدنا حضرت مصلح موعود لاہور تشریف لے گئے ۔ اور ۴ سے ۷ ر مارچ تک وہاں مقیم رہے ۔ ۵ مارچ کو کالج کے بعض طلباء نے حضور سے ملاقات کے دوران مندرجہ ذیل تین سوالات پوچھے۔ اوّل ، مذہب کی کوئی ضرورت نہیں نہ اس سے کوئی فائدہ ہے۔ ہاں لوگ اگر اس کو بعض ظاہری فوائد حاصل کرنے کے لئے اختیار کر لیں و برا نہیں۔ دوم یہ کہ دیگر مذاہب میں بھی بعض ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو پیشگوئیاں کرتے ہیں پھر اسلام کی یہ خصوصیت نہ رہی ۔ سوم یہ کہ حضرت مرزا صاحب کے سلسلہ کا پھیلنا ان کی صداقت کا ثبوت نہیں کیونکہ روس میں لینن کو بھی بڑی کامیابی ہوئی ہے۔