انوارالعلوم (جلد 6) — Page 534
シップ انوار العلوم جلد 4 ۵۳۴ ہز رائل ہائنس پرنس آف ویلز کی خدمت میں جماعت احمدیہ کا ایڈریس ۲۷ فروری ۱۹۲۳ء کو بوساطت گورنمنٹ پنجاب حسب ذیل ایڈریس قائم مقامان جماعت احمدیہ کی طرف سے ہز رائل ہائنس پرنس آف ویلز کی خدمت میں پیش ہوا ۔ جناب شهزاده دیلیز با هم نمایندگان جماعت احمد یہ جناب کی خدمت میں جناب کے ورود ہندوستان پر تہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ اور گو ہم وہ الفاظ نہیں پاتے جن میں جناب کے خاندان سے اپنی دلی وابستگی کا اظہار کما حقہ کر سکیں لیکن مختصر لفظوں میں ہم جناب کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ اگر ہمارے ملک معظم کو ہماری خدمات کی ضرورت ہو تو بلا کسی عوض اور بدلہ کے خیال کے ہم لوگ اپنا مال اور اپنی جانیں ان کے احکام کی بجا آوری کے لئے دینے کے لئے تیار ہیں۔ حضور عالی! چونکہ ہماری جماعت نئی ہے اور تعداد میں بھی دوسری جماعتوں کے مقابلہ میں کم ہے اس لئے ممکن ہے کہ جناب کو پوری طرح ہماری جماعت کا علم نہ ہو اس لئے ہم مختصراً اپنے متعلق جناب کو کچھ علم دے دینا ضروری سمجتے ہیں کیونکہ ایک زمانہ آنے والا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وسیع ملک کی حکومت کی باگ آپ کے ہاتھ میں آنے والی ہے اور بادشاہ کی حکومت کے استحکام میں جو امر بہت ہی محمد ہوتے ہیں ان میں سے اپنی رعایا کے مختلف طبقوں کا علم بھی ہے ۔ حضور عالی ! ہم ایک مذہبی جماعت ہیں اور ہمیں دوسری جماعتوں سے انداز اپنے مذہبی عقائد تحفه شهزاده ویلیز