انوارالعلوم (جلد 6) — Page 500
خدا تعالیٰ تیرے چہرہ کو ظاہر کرے گااور تیرے سایہ کو لمبا کردے گا۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُسے قبول نہیں کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔عنقریب اسے ایک ملک عظیم دیا جائے گا اور خزائن اُس پر کھولے جائیں گے۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور تمہاری آنکھوں میں عجیب۔ہم عنقریب تم میں ہی اور تمہارے اردگرد نشان دکھاویں گے حجت قائم ہوجائے گی اور فتح کھلی کھلی ہوگی۔کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک بھاری جماعت ہیں۔یہ سب بھاگ جائیں گے اور پیٹھ پھیرلیں گے۔اگرچہ لوگ تجھے چھوڑ دیں گے پرمیں نہیں چھوڑوں گا اور اگر لوگ تجھے نہیں بچائیں گے پر میں بچاؤں گا۔میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا۔قدرت نمائی سے تجھے اٹھاؤں گا۔اَے ابراہیم تجھ پر سلام۔ہم نے تجھے خالص دوستی کے ساتھ چن لیا۔خداتیرے سب کا م درست کردے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری توحید اور تفرید۔خدا ایسا نہیں جو تجھے چھوڑ دے۔جب تک وہ خبیث کو طیّب سے جدا نہ کر لے۔وہ تیرے مجد کو زیادہ کرے گا اور تیری ذریّت کو بڑھائے گا اور من بعد تیرے خاندان کا تجھ سے ہی ابتداء قرار دیاجائے گا۔میں تجھے زمین کے کناروں تک عزت کے ساتھ شہرت دُوں گا اور تیرا ذکر بلند کروںگا اور تیری محبت دلوں میں ڈال دُوں گا۔جَعَلْنَاکَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ (ہم نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا ) ان کو کہہ د ے کہ میں عیسیٰ کے قدم پر آیا ہوں۔یہ کہیں گے کہ ہم نے پہلوں سے ایسا نہیں سُنا۔سوتُو ان کو جواب دے کہ تمہارے معلومات وسیع نہیں۔خدابہتر جانتا ہے تم ظاہر لفظ اور ابہام پر قانع ہو اور اصل حقیقت تم پر مکشوف نہیں۔(تذکرہ صفحہ ۱۸۳تا ۱۸۵ ایڈیشن چہارم) ’’ خدا تیرے دشمنوں کے مقابلہ میں تیرے لئے خود سامان پیدا کرے گا۔کچھ لوگ ایسے ہونگے جو ہدایت پائیں گے اور کچھ لوگ سزا کے مستحق ہونگے۔یہ وہ لوگ ہونگے جو تیرے خلاف تدبیریں کریں گے اور اللہ تعالیٰ بھی تدبیریں کرے گا اور اللہ اچھی تدبیریں کرنے والا ہے۔اور یہ لوگ تجھے ایک ہنسی کے قابل اور حقیر وجود سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا اللہ نے اس شخص کو رسول بنادیا ہے۔تُو کہہ اَے منکرو! مَیں سچا ہوں۔پس میرے نشانات کا ایک وقت تک انتظار کرو۔ہم ضرور اپنے نشانات ان کو بیرونی دُنیا میں بھی دکھائیں گے اور خود ان کی اپنی جانوں میں بھی دکھائیں گے جو ہمیشہ کے لئے