انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 494 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 494

انوار العلوم جلد 4 ۴۹۴ تحفه شهزاده و میز خوش ہے ؟ تم اپنے ہمسایوں کو مٹانا چاہتے ہو اور ان کی قبروں پر بیٹھ کرمے کے پالیے اُڑاتے ہو اور ان کے بر باد مکانوں میں عیش کی مجالس مقرر کرتے ہو اور ان کی بیواؤں اور ان کے تیمیوں کی آہ و زاریوں پر قہقہہ لگاتے ہو اور کہتے ہو کہ یہ اسی لائق تھے ۔ تم لوگوں کو سناتے ہو کہ چاہئے کہ تمہارے عمل دکھاوے کے لئے نہ ہوں لیکن خود تمہارے عمل اسی قسم کے ہوتے ہیں کیا تمہاری ہر ایک بات دکھاوے کے لئے نہیں ؟ کیا تمہارا ہر ایک کام ریاء کے طور پر نہیں ؟ اور کیا تم نے اپنی تمام ترقی کا مدار اسی کو نہیں سمجھ رکھا کہ لوگوں کو بتاؤ کہ ہم نے کیا کام کئے ہیں ؟ تم لوگوں سے سکتے ہو کہ نیکی کو نیکی کے لئے کرو لیکن خود تم ہر ایک کام کرنے سے پہلے یہ کچھے لیتے ہو کہ اس سے نہیں سیاسی فائدہ کیا پہنچے گا اور مالی فائدہ کیا پہنچے گا ؟ حتی کہ تم اس کلام کو بھی جسے خدا کا کلام سمجھتے ہو اس لئے دنیا میں پھیلاتے ہوتا تمہارا جتھہ مضبوط ہو جائے اور تمہاری طاقت بڑھ جائے ورنہ تم میں سے اکثر ایسے ہیں جو خدا اور اس کے کاموں پر مطلق یقین نہیں رکھتے۔ تم لوگوں کو خدا کی بادشاہت کے بعد سے دیتے اور اس کی طرف بلاتے ہو لیکن تمہارا اپنا یہ حال ہے کہ وہ تسلی دہندہ جس کی نسبت یشوع کہ چکا ہے کہ وہ ساری سچائی کی باتیں سکھائے گا اس کو آئے ہوئے تیرہ سو سال سے زیادہ گذر چکے ہیں اور اب تک تم نے اس کو قبول نہیں کیا اور نہ صرف یہ کہ اس کو قبول نہیں کیا بلکہ تم اس سے عداوت کرتے ہو اور اس سے پیار کرتے ہو جو بیٹے کے رنگ میں آیا اور اس سے دشمنی کرتے ہو جو باپ کا نام پاکر آیا اور یہ بھول جاتے ہو کہ بیٹے کا گناہ معاف ہو سکتا ہے مگر روح کا نہیں ۔ تمہیں کیا ہو گیا کہ تم شاخ سے محبت کرتے ہو مگر جیڑ کو کاٹتے ہو ۔ سب سے بڑا جرم جس کے مقابلہ میں تمہارے سب عیب حقیر نظر آتے ہیں یہ ہے کہ تم اس کی ہتک کرتے ہو جو زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا ہے اور جو آدم کا خدا ہے اور نوح کا خدا ہے اور ابراہام کا خدا ہے اور اسحاق اور اسمعیل کا خدا ہے اور یوسف کا خدا ہے او اور موسی کا تم خدا خدا ہے اور تم خدا ہے اور داؤد کا خدا ہے اور یسوع کا خدا ہے۔ تم پڑھتے ہو کہ وہ ایک خدا یہ بھی پڑھتے ہو کہ اس نے بیٹے کو سب کچھ دیا اور تم یہ بھی پڑھتے ہو کہ تم اس کے مقابلہ میں کسی کو کھڑا مت کرو مگر پھر تم یسوع مسیح کو جو اس کا ایک بندہ تھا اور نبیوں میں سے ایک نبی