انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 479 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 479

انوار العلوم جلد 4 ۴۷۹ تحفه شهزاده و ملیز مگر جناب کو خیال رکھنا چاہئے کہ مذہب اور اہل مذہب میں زمین و آسمان کا فرق ہے اور اسی طرح مقدس کتابوں کے مذہب اور کسی خاص فرقہ کے مذہب میں بھی بعض دفعہ اتنا ہی فرق ہوتا ہے جتنا کہ نور اور حکمت میں ۔ حضرت مسیح علیہ السلام فرماتے ہیں :- یہ خیال مت کرو کہ میں توریت یا نبیوں کی کتاب منسوخ کرنے کو آیا ۔ میں منسوخ کرنے کو نہیں بلکہ پوری کرنے کو آیا ہوں دستی باب و آیت ۱ لیکن باوجود اس کے کہ وہ توریت کی خوبی کو تسلیم کرتے ہیں۔ اپنے زمانہ کے فقیہوں اور فریبیوں کی نسبت بیان فرماتے ہیں کہ :۔ اسے ریا کارو ! لیسعیاہ نے کیا خوب تمہارے حق میں نبوت کی جب کہا کہ پڑگ اپنے منہ سے میری نزدیکی ڈھونڈتے اور ہونٹوں سے میری عزت کرتے ہیں پر ان کے دل مجھ سے دور ہیں " دستی باب ۱۵ آیت ۸۰۷ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۶۱۸۷۰ ) اسی طرح وہ ان لوگوں کے حق میں فرماتا ہے کہ :- ان کے حق میں : " اسے ریا کار فقیہو اور فریسیو ! تم پر افسوس اس لئے کہ آسمان کی بادشاہت کو لوگوں کے آگے بند کرتے ہو، نہ تم آپ اس میں جاتے نہ اور جانے والوں کو اس میں جانے دیتے ۔ اسے ریا کار فقیہو اور فریسیو ! تم پر افسوس کہ بیواؤں کے گھر گل جاتے اور مکر سے لمبی چوڑی نماز پڑھتے ہو ۔ اس سبب تم زیادہ تر سزا پاؤ گے۔ اے ریا کار فقیہو اور فریسیو انتم پ پرافسوس کہ تم تری اور خشکی کا دورہ اس لئے کرتے ہو کہ ایک کو اپنے دین میں لاؤ اور جب وہ آچکا تو اپنے سے دونا اسے جہنم کا فرزند بناتے ہو۔ اسے ریا کار فقیہو اور فریسیو ! تم پر افسوس کیونکہ پودینہ اور انیسوں اور زیرہ کی دہ یکی لگاتے ہو ۔ ہر شریعت کی بھاری باتوں یعنی انصاف اور رحم اور ایمان کو چھوڑ دیا ۔ لازم تھا کہ تم انہیں اختیار کرتے اور انہیں بھی نہ چھوڑتے ۔۔۔۔۔۔ اسے سانیو اور اسے سانپ کے بچو ! تم جہنم کے عذاب سے کیونکر بھاگو گے ۔ رمنی باب ۲۳ آیت ۱۳ تا ۳۳ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزاپور مطبوعہ ۱۸۷۰ ) پھر عوام الناس کی نسبت بتاتے ہیں کہ :- " اس زمانہ کے لوگ بد اور حرامکار نشان ڈھونڈتے ہیں ۔ متی باب ۱۲ آیت ۳۹ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ (۱۸۷ء) نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء