انوارالعلوم (جلد 6) — Page 478
انوار العلوم جلد 4 ۴۶۸ تحفه شهزاده ویلیز " خدا کی مرضی اس کے ہاتھ کے وسیلے بر آوے گی اپنی جان ہی کا دُکھ اُٹھا کے وہ اسے دیکھے گا اور سیر ہوگا۔ اپنی ہی پہچان سے میرا صادق بندہ بہتوں کو راستباز ٹھہرانے گا کیونکہ وہ ان کی بدکاریاں اپنے اوپر اٹھا لے گا۔ اس لئے میں اسے بزرگوں کیساتھ ایک حصہ دوں گا اور وہ لوٹ کا مال زور آوروں کے ساتھ بانٹ لے گا کہ اس نے اپنی جان موت کے لئے انڈیل دی اور وہ گنہگاروں کے درمیان شمار کیا گیا اور اس نے بہتوں کے گناہ اُٹھا لئے اور گنہگاروں کی شفاعت کی ۔ ا یسعیاہ باب ۵۳ آیت ۱۰ تا ۱۲ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ، ۱۸۷ ) اگر وہ جنگ نہ کرنا اور عفو ہی کرتا تو پھر یہ لوگ کہتے کہ اس نے کب لوٹ کا مال زور آوروں کے ساتھ بانٹا کہ اسے ابدی بادشاہت کا قائم کرنے والا ہم مان لیں ؟ جیسا کہ ان کے باپ دادوں نے مسیح علیہ السلام کے وقت میں کہا کہ اس کے ساتھ وہ مدد اور نصرت کہاں ہے جو بادشاہوں کیساتھ ہونی چاہئیے ؟ اور نہ سمجھے کہ بادشاہت صرف زمین کی ہی نہیں ہوتی بلکہ دل کی بھی ہوتی ہے جس طرح آج کل کے لوگوں نے نہیں سمجھا کہ صرف علم اور عفو ہی اچھی صفات نہیں ہیں بلکہ شریر کو سزا دینا اور مظلوم کو ظالم کے پنجہ سے چھڑانا اور دنیا میں عدل و انصاف کو قائم کرنا بھی صفات حسنہ میں سے ہیں اور کامل وہی ہے جو ان سب صفات کو اپنے موقع پر استعمال کر کے دکھاتا ہے۔ غرض اسے شہزادہ والا تبار ! اللہ تعالیٰ آپ کے دل کو حق کے قبول کرنے کے لئے کھول دے مسیح علیہ السلام کے بعد ایک اور نبی کے بعثت کی بھی خبر تھی جس نے موستی کے رنگ میں رنگین ہو کر آنا تھا۔ پس مسیح کی آمد ثانی در حقیقت اسی موسی کے نوشتوں کے پورا کرنے کی غرض سے مقدر تھی۔ جس طرح پہلے موسٹی کے نوشتوں کو پورا کرنے کے لئے اس کی آمد اول تھی ہیں ضرور تھا کہ دونوں سلسلوں میں مناسبت قائم کرنے کے لئے وہ اسی قدر عرصہ مثیل موسی کے بعد ظاہر ہو جس قدر عرصہ موسی کے بعد وہ اپنی پہلی بعثت میں ظاہر ہوا تھا اور تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ زمانہ تیرہ چودہ سو سال ہی کا تھا ۔ ہیں علاوہ ان علامات کے ظہور کے جو انجیل میں بتائی گئی ہیں یہ بھی ایک ٹیل ہے کہ مسیح کا ظہور اسی زمانہ میں ہونا چاہئے کیونکہ میل مونٹی کو ظاہر ہوئے تیرہ سو سال سے اوپر گزرچکے ہیں۔ شاید آپ کے دل میں خیال گزرے کہ اسلام تو ایسی خراب حالت میں ہے میں کب اس مذہب میں آسکتا ہے ؟ اور اپنے مقدس نام کو اس کی تاریکی کی چادر کے نیچے پوشیدہ کر سکتا ہے ؟