انوارالعلوم (جلد 6) — Page 461
انوار العلوم جلد 4 ۴۶۱ تحفه شهزاده و بلیز بے کیف پانی اس کے اشارہ پر شراب سے زیادہ دماغ کو مست کرنے والا ہو جاتا ہے ۔ یہ تحفہ کیا ہے ؟ یہ وہی ہدایت ہے جو خدا کے برگزیدوں کی معرفت آدم سے لے کر اب تک دنیا کو ملتی رہی ہے اور جس کے ذریعہ سے نوح نے اپنے دشمنوں پر فتح پائی اور موسیٰ نے فرعون مصر کو کو غرق کیا اور بنی اسرائیل کو مصر کی سرزمین سے نکال لایا اور داؤد نے جنگل کے درندوں اور ہوا کے پرندوں کو اپنا ہمنوا بنایا اور یسوع مسیح نے روح القدس کو اپنی طرف کھینچا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ السلام نے جلا وطن ہونے کے بعد اپنے مخالفوں کو زیر کیا اور طاقت پا کر اپنے دشمنوں کو معاف کیا اور بادشاہ ہو کر غریبوں مسکینوں اور ناداروں کی سی زندگی بسر کی اور اپنی عمر کو ان کی خدمت میں صرف اور عمرکو ان کر دیا جو دنیا میں چھوٹے سمجھے جاتے تھے مگر خدا کی نظر میں ایسے ہی معزز تھے جیسے کہ زبردست سے زبر دست بادشاہ - اے مکرم شہزادہ ! مگر پیشتر اس کے کہ میں اس تحفہ کو آپ کی خدمت میں پیش کروں بہتر معلوم ہوتا ہے کہ میں آپ کو بتا دوں کہ اس تحفہ کے پیش کرنے والے نہ تو کوئی معمولی آدمی ہیں اور نہ ان کا اس تحفہ کو پیش کرنا کسی دنیوی غرض کو مد نظر رکھ کر ہے۔ کیونکہ یہ تحفہ اس جماعت کی طرف سے پیش ہوا ہے جو اپنے طریق عمل سے اس امر کو ثابت کر چکی ہے کہ وہ اس وقت تمام حکومت برطانیہ میں سب سے زیادہ وفادار ہے اور سب سے زیادہ بے غرض ہے۔ اگر عزت اور وقار کا صرف دولت ہی معیار نہیں ہے بلکہ صادق اور راست باز دل بھی کوئی قدر رکھتا ہے تو پھر میں کہ سکتا ہوں کہ آپ کے والد مکرم کی رعایا میں سے سب سے زیادہ معزز اور مکرم جماعت کی طرف سے یہ تحفہ آپ کی خدمت میں پیش ہوتا ہے ۔ بیشک اس کی جیبیں سونے اور چاندی کے سکوں سے خالی ہیں مگر کون کہہ سکتا ہے کہ انسان صرف سونے اور چاندی سے ہی مالدار ہوتا ہے ؟ انسان خدا کے کلام سے بھی بلکہ خدا کے کلام سے ہی مالدار بنتا ہے ۔ بے شک اس کے نام معزز القاب سے خالی ہیں مگر کیا بندوں کے دیئے ہوئے خطابوں سے خدا کے دیئے ہوئے القاب زیادہ عزت نہیں رکھتے بلکہ حقیقتاً تمام عزتوں کا موجب وہی نہیں ہوتے ؟ ہاں ۔ بے شک اس کے قبضہ میں وسیع جائدادیں اور زر خیز علاقے نہیں ہیں مگر خدا پر ایمان لانے والے کے دل سے زیادہ وسیع کون سا ملک ہے ؟ اور خدا تعالیٰ کے عشق میں چور ہونے والے کے دماغ سے زیادہ کونسا زرخیز علاقہ ہے ؟ بیشک جو تحالف خوش آمدید آپ کو پہلے مل چکے ہیں وہ بہت بڑے بڑے لوگوں کی طرف سے تھے مگر میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ جو آسمان کی بادشاہت میں سب سے چھوٹے ہیں وہ