انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 421 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 421

انوار العلوم جلد 4 ۴۲۱ هستی باری تعالی رویت الٹی کے مدارج کا علو یہ رویت الئی کے مدارج ایسے اعلیٰ ہیں کہ انسان اس دنیا میں انہیں طے نہیں کر سکتا بلکہ دائمی زندگی میں بھی ملے نہیں کر سکتا ۔ آر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ جب انسان کے اعمال دائمی نہیں تو دائمی نجات کیونکر ہو سکتی ہے ؟ ہم کہتے ہیں دائمی نجات خدا تعالیٰ کی ایک صفت دینا چاہتی ہے اور وہ صفت احدیث ہے اور صفت احدیت ظاہر نہیں ہوتی اگر بندہ کچھ عرصہ کے بعد مر جاتا مد مر جاتا تو کہ اتا تو کہ سکتا تھا کہ اگر میں اور نہ اور زندہ رہتا توخدا تعالیٰ کی حقیقت اور علم کو معلوم کر سکتا تھا مگر خدا تعالیٰ نے دائمی نجات دے کر کہا ہے اب بھی تو میری حقیقت معلوم نہیں کر سکتا ۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ملا الأعلى يَتْلُونَهُ كَمَا تَتْلُونَهُ * یہ مت سمجھو کہ تم خدا کو دریافت کر سکو گے ملاء اعلیٰ والے بھی اسی طرح اس کی دریافت میں لگے ہوئے ہیں جس طرح تم اس کی دریافت میں لگے ہوئے ہو مگر کوئی انتہائی درجہ کا قرب نہیں پا سکتا جس طرح دوسرے لوگ اس جستجو میں لگے ہوئے ہیں اسی طرح حضرت موئی اور حضرت محمد صلی الہ علیہ وسلم بھی لگے ہوئے ہیں کہ خدا کی ساری صفات کو دیکھیں مگر جوں جوں کو شش کرتے ہیں اور زیادہ صفات نکلتی آتی ہیں اور وہ کبھی ختم ہی نہیں ہوتیں اور نہ کسی ایک صفت کی سیر ہی ختم ہوتی ہے۔ مگر یہ سن کر کہ رویت کے مدارج لا انتہاء ہیں گھبرانا نہیں چاہئے غیر محدود انسانی ترقی یرد که هم عالی ذات کا غیر محدود ترقی کیونکہ ہم خدا کی ذات کو نہیں دیکھ سکتے اور اس کے دیکھنے کے پیچھے نہیں پڑے ہوئے بلکہ ہم نے اس کی صفات کو دیکھنا ہے اور ان کے غیر محدود ہونے کے یہ یعنی ہیں کہ ہماری ترقی بھی غیر محدود ہے اور ہم بہت بڑی ترقی کر سکتے ہیں۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کسی شخص کو کوئی سونے کی کان مل جائے اور اسے کھودنے پر اسے معلوم ہو کہ اس کا سونا کبھی ختم ہی نہیں ہو گا تو یہ شخص افسردہ نہیں ہو گا بلکہ خوش ہو گا۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں کا کبھی طے نہ ہونا اور اس کی رؤیت کے مدارج کا کبھی ختم نہ ہونا ہمارے لئے حوصلہ شکن نہیں ہے بلکہ اس کا یہ مطلب ہے کہ ہماری ترقی غیر محدود ہے اور ہمارے لئے آگے ہی آگے بڑھنے کا سامان موجود ہے۔ اب میں ان رویتوں کے بعض وہ موٹے موٹے مدارج بیان کرتا ہوں جو حدیثوں سے