انوارالعلوم (جلد 6) — Page 410
انوار العلوم جلد 4 ۴۱۰ هستی باری تعالی اور تیسرا یہ ہے کہ اگر سزا ملے تو آخر میں بند کرا دے گی۔ جیسے کہ حدیث میں آتا ہے کہ ایک دن دو نخ میں سے سب لوگ نکال لئے جائیں گے اور ہوا دوزخ کے دروازے کھٹکھٹائے گی ۔ دوسرے اس صفت کا ظہور اس طرح ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ گنا ہوں سے بچنے کے سامان پیدا کرتا رہتا ہے ، نبی بھیجتا ہے ، مجدد آتے ہیں ، نامور مقرر ہوتے ہیں اور پھر مشکلات اور مصائب آتے ہیں تاکہ بندہ کی توجہ خدا کی طرف پھیریں۔ چوتھے اس طرح کہ جب خدا تعالیٰ کسی کے متعلق کسی سزا کا حکم دیتا ہے تو اس کی وجہ سے اس کی دوسری صفات رحمت نہیں روکی جاتیں بلکہ مختلف صفات اپنے اپنے حلقہ میں کام کرتی رہتی ہیں ایک دوسری کے راستہ میں روک نہیں ہوتی ۔ مثلاً اگر کسی پر خدا تعالیٰ کی ناراضگی ہو اور جس رنگ کا اس نے قصور کیا ہے اس کے مطابق کوئی صفت رحمت اس سے روک لی جائے تو یہ نہیں کیا جائے گا کہ دوسری صفات رحمت کو بھی اس سے روک دیا جائے ۔ وہ پہلے کی طرح اس شخص کو اپنے اپنے دائرہ عمل میں فائدہ پہنچاتی رہیں گی۔ یہ خدا تعالیٰ کا فعل انسانی افعال سے بالکل مختلف ہے ۔ کسی انسان کا کوئی نوکر جس کو اس نے ہزار روپیہ خرچ کرنے کے لئے دیا ہو اس میں کچھ خیانت کرلے تو وہ اس کو نوکری سے ہٹا دے گا پھر اسی پر بس نہ کرے گا بلکہ اس سے بولنا بھی ترک کر دے گا اور سارے تعلقات قطع کرنے گا ۔ اس کیے بر خلاف خدا تعالیٰ کسی گناہ کی وجہ سے کسی صفت رحمت کو روک لیتا ہے تو باقی رحمت کی صفات کو بند نہیں کر دیتا بلکہ ان کو بھی جاری رکھتا ہے ۔ مثلاً نبی کے مخالفوں کے متعلق ادھر تو صفت شديد الانتقام جاری ہوگی کہ جو اس کا شدید مخالف ہے اسے مار دو مگر ادھر خدا تعالی کی صفت ستاری بھی اپنا عمل کر رہی ہو گی۔ اس کے دل میں جو کچھ گند ہوتا ہے اس کو ظاہر نہیں کیا جائے گا لوگوں کو اس کے پوشیدہ در پوشیدہ گناہ نہیں بتلائے جائیں گے ۔ اگر بیماری کا حکم ہوا ہے تو جائدادیں برابر محفوظ رہیں گی رزق ملتا رہے گا پھر مرنے کے بعد بھی خدا تعالی کی محی کی صفت جاری ہوگی اس کو زندہ کیا جائے گا اور اصلاح کی صفت جاری ہوگی جہتم کے علاج کے ذریعہ سے اس کی روحانی بیماریوں کو دور کیا جائے گا۔ غرض خدا تعالیٰ کی صفات کے جاری ہونے کا اور قاعدہ ہے۔ ہمارا تو یہ حال ہوتا ہے کہ اگر کسی سے محبت ہوئی تو ہر رنگ میں ۔ محبت ہی کی جاتی ہے اور اگر ناراضگی ہوئی تو ہر رنگ میں ناراضگی ظاہر کی جاتی ہے مگر خدا تعالیٰ اگر اپنی ایک صفت کو انسان کی کسی غلطی سے روکتا ہے تو باقی صفات کو جاری رکھتا ہے غرض خدا ۵۲۷ ہیں۔ کنز العمال جلد نمبر ۱۴ ماه روایت نمبر ۳۹۵۰۶ الطبعة الأولى ۔ د ولی مطبعة الغربية حلب شوار