انوارالعلوم (جلد 6) — Page 394
انوار العلوم جلد 4 ۳۹۴ هستی باری تعالی نہ کھانا ورنہ فضلہ پیدا ہو کر بیمار ہو جاؤ گے ۔ مگر اس طرح تو گویا خدا ہی ان کے پاس آجاتا اور انسان کے لئے امتحان کی کوئی صورت ہی باقی نہ رہتی اور اس کی پیدائش کی غرض باطل ہو جاتی اس کے دائیں اور بائیں فرشتے ہوتے جو ہر وقت اسے ٹوکتے رہتے کہ یہ نہ کھانا وہ نہ کھانا اتنا نہ کھاؤ اتنا کھاؤ۔ فرض کرو ایک چیز آدمی کو کھانی مناسب نہ ہوتی مثلاً یہی فرض کر لو کہ ایک شخص کے لئے کدو مضر ہو تا جب وہ بازار سے خرید تا جھٹ ایک فرشتہ آتا اور اس سے چھین کر دکاندار کو واپس کرتا اور اس سے پیسے چھین کر اسے لا کر دیتا۔ غرض یہ عجیب قسم کا کھیل بن جاتا جس سے انسان کی پیدائش کی غرض بالکل ہی باطل ہو جاتی ۔ سے معترض کہتے ہیں کہ ہم یہ کہتے ہیں کہ معدہ ہی ایسا بنا دیا جاتا کہ جس قدر انسان کے جسم کے لئے ضرورت ہوتی اتنی چیز جذب کر لیتا اور باقی نکال دیتا لیکن اس کا مطلب یہ ہوا کہ معدہ کے اندر بھی ایک دماغ بنایا جاتا جو موجودہ دماغ سے بھی اعلیٰ ہوتا اور اسے پوری طرح طب کا علم بھی ہوتا کہ جو چیز مضر ہوئی فوراً اسے نکال کر باہر پھینک دیا مگر کیا اس سے انسان کی انسانیت کچھ باقی رہ جاتی کیا وہ ایک مکمل مشین نہ بن جاتا جس کا اس کے اعمال پر کچھ بھی تصرف نہ ہوتا اور جب اس کا اس کے اعمال پر تصرف نہ ہوتا تو وہ ترقیات کا مستحق کس طرح بنتا اور پھر کیا جو چیز مضر معدہ میں جاتی اس کا نکال کر پھینک دینا خود ایک تکلیف دہ عمل اور بیماری نہ کھلاتا۔ پھر بیماری خارجی اثرات سے پیدا ہوتی ہے مثلاً سردی خارجی اثرات سے بیماری لگ جاتی ہے جس سے بھی گردوں میں درد ہوجاتی ہے یا کوئی اور تکلیف پیدا ہو جاتی ہے اس لئے بیماری نہ ہونے کے یہ معنی ہوئے کہ کوئی اثر انسان محسوس نہ کرتا نہ اسے سردی لگتی نہ گرمی۔ گویا ایک نئی قسم کا انسان ہوتا گرم گرم روٹی اور ٹھنڈا پانی اس کے لئے کوئی حقیقت نہ رکھتا۔ گرم لحاف اور پہاڑوں کی خوش کن ٹھنڈی ہوا اس کے حقیقت نہ رکھتا۔ لحاف اور کی لئے بے حقیقت ہوتی کیونکہ اس پر سردی گرمی کا کوئی اثر نہ ہو سکتا ۔ اب کسی سے دریافت کرد کہ آیا وہ یہ پسند کرتا ہے کہ اسے کبھی کوئی بیماری نہ ہو اور اس کی ساری حسیں ماری جائیں یا حسوں اور اس کی ساری حسین ماری کا باقی رہنا اور بیماری کا امکان پسند کرتا ہے ؟ پھر زبان ناک وغیرہ کی جو حشتیں ہیں ان کا غلط استعمال بیماری پیدا کرتا ہے۔ زبان کا مزا بعض دفعہ طاقت سے زیادہ کھانے کا موجب ہوتا ہے ۔ بیماری کے اسباب کے مٹانے کے یہ معنی ہیں که زبان کا مزا باطل کر دیا جائے مٹی اور شکر انسان کے منہ میں یکساں معلوم ہوں کڑوا اور میٹھا دونوں اس コド