انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 26 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 26

انوار العلوم جلد 4 ۲۶ موازنہ مذاہب حضرت عیسی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھاتے ہیں۔ اسی طرح ہم ان کو عیسی کے نام لیواؤں کے مقابلہ میں گرا دینگے اور خاک میں ملا دینگے پس خدا کی غیرت نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس ہتک کو گوارا نہ کیا ۔ اس لئے اس نے ان مسلمانوں کو ذلیل کیا اور عیسائیوں کو ان پر غالب کر دیا۔ یہ لوگ جوش سے کہتے ہیں کہ محمد رسول اللہ علیہ وسلم کی بگڑی ہوئی اُمت کو مسیح ناصری سنوار دینگے۔ خدا نے کہا بہت اچھا ہم مسیح کے ماننے کے مدعیوں کو ہی تم پر مسلط کرتے ہیں۔ پس جو کچھ ان کے ساتھ ہو رہا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہنگ کا نتیجہ ہے اور جب تک یہ حضرت عیسی کو آنحضرت سے افضل مانتے رہیں گے ذلیل رہیں گے۔ کیونکہ خدا نے ان کو یہ سزا دی ہے اس لئے اس سزا میں ان کے گھروں کو عزت دینے کی بجائے ذلیل کیا جائیگا اور برباد کیا جا ویگا ۔ انھوں نے حضرت عیسی کو خدا بنایا کہ وہ زندہ ہیں نہ کھاتے ہیں نہ پیتے ہیں ۔ مردوں کو زندہ کرتے ہیں اور یا کہ وہ سن نہ ہیں۔ جانور پیدا کرتے ہیں۔ جب ان کی یہ حالت ہو گئی تو خدا تعالیٰ ان کی کیسے مدد کر سکتا تھا ۔ مدد قرآن کی حفاظت کے وعدے کا ایا ایک اور سوال ہے کہ خدا اب ایک اور سوال ہے کہ خدا نے وعدہ کیا تھا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَانَّا لَهُ لَحْفِظُونَ * دیکھنا یہ چاہئے کہ خدا نے اسلام کی حفاظت اور قرآن کریم کی حفاظت کا کیا سامان کیا ہے ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ خدا نے تو سامان کیا ہے مگر لوگ اس کی طرف توجہ نہیں کرتے ۔ خدا ان کو مجبور کریگا کہ وہ ادھر متوجہ ہوں ۔ خدا نے ایک شخص کو اسلام کی خدمت کے لئے اور اس کو تمام دنیا کے مذاہب کے مقابلہ میں بلند کرنے کے لئے مبعوث کیا ہے وہ شخص حضرت مرزا غلام احمد صاحب ہیں ۔ جن کو ہم مانتے ہیں کہ وہ آنے والے مسیح نبی اللہ اور مہدی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا اللہ ہے کہ وہ اسلام کو دنیا میں دوبارہ غالب کرینگے اور اس کے مخالفوں کے سر اس کے آگے جھکا دینگے اور ہم اس کے آثار دیکھ رہے ہیں ۔ خدا نے اسلام کے لئے کیا کیا دجال، فریبی اور کا ذب اور کیا کیا نام دیتے ہیں ۔ مگر یہ عجیب بات ہے کہ اسلام جو خدا کا پیارا مذہب ہے وہ تو مٹ رہا تھا اور ہر طرف سے دشمنوں کے نرغے میں تھا ۔ خدا تعالیٰ نے بجائے اس کی حفاظت کے ایک اور ایسا شخص بھیجدیا جو اس کو مٹائے اور اس کو نابود کر دے ۔ کیا یہ خُدا کی اسلام سے محبت کا ثبوت ہے یا عداوت کا اگر اسلام خدا کا پیارا مذہب ہے جیسا کہ واقع میں ہے تو ضرور تھا کہ اس مصیبت اور آفت کے وقت میں الجحر 10