انوارالعلوم (جلد 6) — Page 384
خدا تعالیٰ کی نسبت آریہ بھی مانتے ہیں کہ بغیر مادہ ک ہیں۔ہمارا تجربہ بتاتا ہے کہ جب کوئی چیز کہیں رکھی ہوئی ہو تو وہ دوسری چیزوں کی راہ میں روک ہوتی ہے اوران کے دائرہ کو محدود کردیتی ہے۔مگر باجود اس کے کہ خدا تعالیٰ کے سوا روح اور مادہ کو بھی آریہ مانتے ہیں۔پھر خدا تعالیٰ کو محدود نہیں مانتے۔ان امور سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے متعلق ہم ان قوانین کو جاری نہیں کرسکتے جو مادہ اس روح کی حالتوں پر قیاس کرکے ہماری عقل تجویز کرتی ہے۔جب یہ بات ہے تو یہ کس دلیل سے کہا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ مادہ کو پیدا نہیں کرسکتا۔اگر اس کی ذات ہماری عقلوں سے بالا ہے تو ہماری عقلوں کے ماتحت اس کے لئے قانون کس طرح بیان کئے جاسکتے ہیں۔خدا تعالیٰ کا مادہ خالق ہے یہ بات کہ خدا تعالیٰ مادہ کا خالق ہے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ انسانی قواعد اورانسانی طاقتوں کو مدِّ نظر رکھ کر نہیں کیاجاسکتا بلکہ اس کے اور طریق ہیں اور میرے نزدیک وہ ایسے سہل ہیں کہ اَن پڑھ آدمی بھی ان کےذریعہ سے حق کو معلوم کرسکتے ہیں۔دیکھو جب کبھی کسی کھیت کی مینڈھ کے متعلق جھگڑا پیدا ہو جاتا ہے ایک کہتا ہے میری زمین کی اس جگہ پر حدہے۔اور دوسرا کہتا ہے یہاں نہیں وہاں ہے تو اس کے فیصلہ کے لئے حدود برآری کرایا کرتے ہیں۔یہاں بھی مادہ کے متعلق جھگڑا پیدا ہوگیا کہ یہ آپ ہی آپ ہمیشہ سے ہے یا خدا نے اسے پیدا کیا ہے اس کے متعلق بھی حدود برآری کرانے کی ضرورت ہے اور اس طریق کے اختیار کرنے کی ضرورت ہے جو حدود برآری کے وقت استعمال کیاجاتا ہے زمین کی حدود بر آری کے لئے یہی کرتے ہیں کہ ایک مستقل جگہ منتخب کرتے ہیں جو بدلنے والی نہ ہو مثلاً پرانا کنواں یا پرانا درخت ،کاغذات میںا س کی جو جائے وقوع درج ہوگی اسے اصل قرار دیکر حدودبرآری کریں گے اس کنویں یا درخت کے آگے جس قدر زمین سرکاری کاغذات میں لکھی ہو اس کے مطابق ناپ لیں گے پھر جس قدر زمین کسی کے قبضہ میں ثابت ہوا سے دے دیں گے۔اسی طرح صفات باری کے متعلق ہم غور کرسکتے ہیں یعنی ایسے امور کو لیکر جو مسلّمہ ہیں ہم غو رکریں کہ وہ مختلف فیہ مسئلہ کی کس شق کی تائید کرتے ہیں۔جس خیال اور رائے کی مسلّمہ اُمور تائید کریں وہی تسلیم کرنی ہوگی۔کیونکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جس رائے کی دوسرے امور تا ئید کریں وہ غلط ہو اور جس کی دوسرے امور تردید کریں وہ صحیح ہو۔یہ اسی طرح ناممکن ہے کہ جس طرح یہ ناممکن ہے کہ مختلف درختوں