انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 358 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 358

انوار العلوم جلد 4 ۳۵۸ هستی باری تعالیٰ یہ بھی شرک ہے ہاں اگر یہ خیال کرے کہ ان سامانوں میں خدا نے یہ طاقت رکھی ہے اور اس کے فعل اور ارادے کے ماتحت ان کے نتائج پیدا ہوں گے تو یہ شرک نہیں ہو گا۔ پس شرک کی ایک قسم قسم یہ ہے کہ آخری تصرف جو خدا کو دینا چاہئے وہ اسباب کو کو دیدے۔ دید ہے ۔ اس شرک کے اندر بھی یہی حقیقت مخفی ہے کہ انتہائی مقام تصرف کا خدا سے لیکر اور چیزوں کو دیدیا ہے۔ شرک کی پانچویں قسم پانچویں قسم شرک کی یہ ہے کہ خداکی وہ مخصوص صفات جو اس نے بندوں کو نہیں دیں جیسے مردہ کو زندہ کرنا ۔ یا کوئی چیز پیدا ** 6 کرنا یا یہ کہ خدا نے کہا ہے میں ازلی ہوں اور میرے سوا اور کوئی انزلی نہیں۔ یا یہ بتایا ہے کہ میں فنا سے محفوظ ہوں جبکہ دوسر نے سب فنا کا شکار ہیں ایسے سب امور میں خدا تعالیٰ کی خصوصیت کو مٹا دینا اور ان صفات میں کسی اور کو شریک کر دینا خواہ اس عقیدہ کی بناء پر کہ خدا نے اپنی مٹادینا اور میں مرضی اور اپنے اذن کے ساتھ یہ صفات یا ان کا کچھ حصہ کسی خاص شخص کو دیدیا ہے شرک ہے۔ اس شرک میں افسوس ہے کہ اب مسلمان بھی مبتلاء ہیں حالانکہ یہ بہت کھلا اور ظاہر شرک ہے۔ مسلمانوں کا عام طور پر یہ خیال ہے کہ حضرت عیسی ابھی تک زندہ ہیں حالانکہ ہر انسان کے لئے فنا ہے اور فنا سے صرف خدا کی ذات محفوظ ہے اور غیر طبعی زندگی اور وہ بھی ایسی کہ اس میں نہ کھانا ہے نہ پینا نه خوانج انسانی کا پورا کرنا در حقیقت ابدیت کا ہی دوسرا نام ہے ۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ ایک دفعہ تو ضرور ہی ایک انسان کو مار دیتا ہے۔ پھر خواہ ابدی زندگی ہی دے دے یہ بھی ایک وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس دنیا میں جنت نہیں بنائی تاکہ لوگوں کو ایسے آدمی دیکھ کر جو موت سے محفوظ ہوں خدا تعالیٰ کی ابدیت کی حقیقت میں شبہ نہ پیدا ہو جائے۔ شرک کی بے چھٹی قسم چھٹی قسم شرک کی یہ ہے کہ انسان خدا تعالی کے بنائے بائے ہو۔ ہوئے اسباب کو بالکل نظر انداز کر دے اور یہ سمجھے کہ کسی شخص یا کسی چیز نے بلا ان اسباب کے استعمال کرنے کے جو خدا تعالیٰ نے کسی خاص کام کے لئے مقرر کئے ہیں اپنی ذاتی اور کے خاص طاقت کے ذریعہ سے اس کام کو کر دیا ہے مثلاً خدا تعالیٰ نے آگ کو جلانے کے لئے پیدا کیا ہے ۔ اب اگر کوئی شخص یہ خیال کرے کہ کسی شخص نے بلا آگ اور بلا ایسے ہی دوسرے ذرائع کے استعمال کرنے کے اپنا ذاتی طاقت سے آگ لگا دی اور قانون قدرت کو گویا توڑ دیا یہ شرک ہے لیکن اس میں مسمریزم و سمریزم وغیرہ شامل نہیں کیونکہ یہ طاقتیں خود قانون قدرت کے اندر ہیں اور کی شکل شخص کے ذاتی کمالات نہیں بلکہ سب لوگوں میں موجود ہیں اور قانون قدرت کے صحیح استعمال کے نتیجہ میں