انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 329 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 329

سے اللہ تعالیٰ نے میاں عبدالکریم کو شفا دی اور وہ خدا کےفضل سے اب تک زندہ ہیں۔پس ثابت ہوا کہ اس طبعی قانون کے اوپر ایک ہستی حاکم ہےجس کے ہاتھ میں شفاء دینےکی طاقت ہے۔صفتِ عالم الغیب ساتویں مثال کے طور پر میں صفت عالم الغیب کو پیش کرتا ہوں اس میں کیا شک ہے کہ اگر انسان کو بلا ظاہری تدابیر کے ایسے علوم پر آگاہی حاصل ہونے لگے جن کا جاننا انسان کے لئے ناممکن ہے تو ماننا پڑے گا کہ ایک عالم الغیب خدا موجود ہے۔جس کی طرف سے اپنے خاص بندوں کو خاص علم دیا جاتا ہے۔بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ یہ کیوں نہ مانا جائے کہ ایسےلوگوںکو علم غیب معلوم کرنےکا کوئی طریق معلوم ہوگیا ہے وہ اسی طریق کےذریعہ سےعلمِ غیب معلوم کرکے ایک وہمی خدا کی طرف منسوب کردیتے ہیں۔مگر مَیں کہتا ہوں کہ اگر یہ بات ہوتی کہ ان لوگوں کو کوئی خاص طریق معلوم ہوگیا ہوتا تو وہ کیوں اس کے ذریعہ سے اپنی بڑائی نہ منواتے اور کیوں خواہ مخواہ اس علم کو کسی اور ہستی کی طرف منسوب کرتے اور ساتھ ہی اپنی کمزوری اور اس کی طاقت کا اظہار کرتے رہتے اوراپنے آپ کو اس کے مقابلہ میں ہیچ اور زلیل قرار دیتے۔دیکھو مشہور موجود ایڈیسن جب کوئی ایجاد کرتا ہے تو کیا وہ یہ کہتا ہے کہ مجھے کسی جن نے یا بالا طاقت نے یہ بات بتائی ہے یا جو اور موجد ہیں وہ کبھی ایسا کہتے ہیں کہ ہمیں فلاں شخص نے یہ ایجاد کرکے دی ہے۔بلکہ موجد تو یہی کہتے ہیں کہ ہم نے خود ایجاد کی ہے اس لئے ہماری قدر کرو۔لیکن علمِ غیب کے ظاہر کرنےوالے تو سب کے سب کہتے ہیں کہ ہم جو کچھ کہتے ہیں اس میں ہمارا کوئی دخل نہیں خدا ہی ہمیں سب کچھ بتاتا ہے اور اس کے کہنے کے مطابق ہم کہتے ہیں۔دوسرے یہ کہ اگر یہ ان کا کسی علم ہوتا تو وہ اپنی اولاد کو آگے یہ علم کیوں نہ سکھاجاتے مگر ہم تو دیکھتے ہیں کہ ان کی اولاد اکثر اوقات ان کی طرح خدا سے غیب پانے والی نہیں ہوتی یا اس حد تک نہیں ہوتی۔پس اعتراض بالکل وہم اور بیہودہ ہے۔اب میں علمِ غیب کی چند مثالیں پیش کرکےبتاتا ہوں کہ کس طرح ان سےایک عالم الغیب ہستی کا ثبوت ملتا ہے۔پہلی مثال تو حضرت مسیح موعودؑکی وہ پیشگوئی ہے جو آپ نے جنگ عظیم کے متعلق فرمائی۔جنگ سے نو سال پہلے آپؑ نے یہ خبر شائع کردی تھی کہ ایک عالمگیر تباہی دُنیا میں آنے والی ہے جس میں زار روس تباہ ہوگا اور سخت تکلیف اور دُکھ دیکھے گا۔اس پیشگوئی میں بہت سی