انوارالعلوم (جلد 6) — Page 296
انوار العلوم جلد 4 ۲۹۶ ہستی باری تعالی حقیقت پھر بھی حل نہ ہوئی ۔ کیونکہ یہ سوال پھر بھی باقی رہے گا کہ وہ چیز کس طرح پیدا ہوئی ؟ اور دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ مخفی ضرورت یا خواہش کے ماتحت اس نے آپ کو ظاہر کر دیا وہ ضرورت یا خواہش کس نے پیدا کی ۔ اگر اس کا کوئی اور خالق تھا تو اسے کس نے پیدا کیا تھا اور اگر نہیں تھا تو وہ پیدا کیونکر ہوگئی۔ اگر کہو کہ آپ ہی آپ ۔ تو پھر دنیا کے متعلق ہی کیوں نہ مان لیا جائے کہ وہ آپ ہی آپ پیدا ہو گئی ہے ۔ اگر کہیں کہ پہلی حالت عدم کی تھی نہ کہ وجود کی اس لئے اس کے پیدا کرنے سے سلسلہ سوالات نہیں چلتا تو یہ بھی غلط ہے۔ کیونکہ اگر ظہور کی مخفی طاقت عدم میں تھی تو ماننا پڑے گا کہ عدم دو قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ عدم جس میں ظاہر ہونے کی قابلیت ہوتی ہے اور ایک وہ جس میں یہ قابلیت نہیں ہوتی لیکن انسانی ذہن اس امر کو تسلیم نہیں کر سکتا کیونکہ اگر جو چیز محض عدم ہو اس میں کوئی طاقت خواہ مخفی ہو خواہ ظاہری رہ نہیں سکتی ۔ ہو رہ تیسرا خیال یہ ہے کہ دنیا کو کسی اور وجود نے پیدا کیا ہے اور یہی خیال مذہبی لوگوں اور فلاسفروں کا ہے جو یہ خیال کرتے ہیں کہ دنیا ایک صفت کی طرح ہے مگر یہ خیال بھی درست نہیں کیونکہ (1) دنیا صفت نہیں بلکہ اس میں ایک اللہ تقاء ہے ایک چیز ہمیں نظر آتی ہے جو برابر ترقی کرتی جاتی ہے۔ پس اسے صفت قرار دینا بالکل غلط ہے صفت تو وہ تب ہوئی اگر یکدم بنتی۔ لیکن جبکہ وہ بعض قوانین کے مطابق ترقی کرتے کرتے اس حالت کو پہنچی ہے تو معلوم ہوا کہ وہ آپ ہی آپ ہے ۔ کیسی اور ہستی کی پیدا کردہ نہیں ہے ۔ (۲) پھر یہ سوال ہے کہ اس نے اس دنیا کو کس چیز سے پیدا کیا ہے ؟ صناع لو ہے چاندی کی چیزیں تو بنا سکتا ہے مگر وہ لوہا۔ چاندی نہیں بنا سکتا ۔ پھر اس دنیا کو کس چیز سے بنایا ؟ اگر مصالحہ پہلے سے موجود تھا تو پھر وہی اعتراض موجود ہے کہ وہ کیونکر بنا ؟ اور اگر وہ آپ ہی آپ بنا ہوا تھا تو کیوں آپ ہی آپ جڑ نہیں سکتا تھا اور اگر اسے کسی اور ہستی نے پیدا کیا ہے تو اسے عقل تسلیم نہیں کرتی ۔ (۳) فضاء کو بھی مخلوق ماننا پڑے گا کیونکہ اگر مادہ بعد میں پیدا ہوا ہے تو ضرور ہے کہ خلا بھی بعد کی ہی شے ہو اور جہات بھی بعد کی مخلوق ہوں ۔ مگر خلا سے فلو اور جہات سے آزادی انسانی ذہن میں نہیں آسکتی ۔ ۔ (۴) اسی طرح پھر یہ سوال بھی پیدا ہو گا کہ جس نے اس دنیا کو پیدا کیا ہے اسے کس نے شه پیدا کیا ہے ؟