انوارالعلوم (جلد 6) — Page 293
انوار العلوم جلد 4 ۲۹۳ هستی باری تعالی صلاحیت اور پاکیزگی کے ہوتے ہیں بیس اس کے یعنی ہوں گے کہ ہم نے اس میں نہ ختم ہونے والے ذخیرے پیدا کئے اور اسے پاک کیا ۔ گویا دو خوبیاں اس میں رکھیں ایک تو اس میں کثرت سے ایسے سامان پیدا کئے جو آئندہ استعمال ہونے والے تھے چنانچہ سمندروں کی خلق سے اور بعض اندرونی اور بیرونی تغیرات کے قوانین کے ذریعہ سے زمین کے ذخائر میں ایسی کثرت پیدا ہو گئی ہے کہ نہ پانی ختم ہوتا ہے نہ غذاء اور نہ دوسری ضروری اشیاء - دوسرے معنی بُرا کے پاکیزہ کر دینے کے ہیں۔ پس اس کے دیتے رہے یعنی ہوں گے کہ اسی وقت اس کی فضاء میں ایسی صفائی اور پاکیزگی پیدا کی گئی کہ جس کے ذریعہ سے اس میں جاندار اشیاء کا رہنا ممکن ہو گیا ۔ اس کے بعد فرماتا ہے کہ ہم نے اس میں غذائیں پیدا کیں یعنی نباتات و حیوانات پیدا ہوئے جو بوجہ سانس پر زندہ رہنے کے جو کی صفائی کے محتاج تھے اور اس وقت تک پیدا نہیں کئے جا سکتے تھے جب تک کہ پہلے جو کی صفائی نہ ہو جائے اور فرماتا ہے کہ یہ سب کچھ چار اوقات میں ہوا۔ پھر وہ روحانی سلسلہ پیدا کیا گیا ۔ جو پیدائش کا موجب تھا اور جس کا مظہر انسان ہے اور اس میں انسان کی روحانی ترقیات کے سامان پیدا کئے گئے اور ان کی حفاظت کا انتظام کیا گیا۔ غرض قرآن کریم بتاتا ہے کہ دنیا کے پیدا کرنے میں تدریجی ترقی کو مد نظر رکھا گیا ہے پہلے آسمان زمین نباتات اور جانوروں کو پیدا کیا گیا ۔ ان تمام تغیرات کے بعد جو لاکھوں بلکہ کروڑوں سالوں میں ہوئے انسانوں کو پیدا کیا گیا ۔ اسی لئے فرشتوں نے کہا کہ بھیڑ بکری ، گھوڑے، اونٹ وغیرہ تو فساد نہیں کرتے۔ انسان کہیں گھوڑے کی سواری کرے گا کہیں کسی سے کچھ کام لے گا اور کسی سے کچھ اور اس طرح فساد ہوگا ۔ یں تو دلیل ارتقائی جس کو خدا کی ہستی کے رد میں پیش کیا جاتا ہے وہی خدا کی بستی کا ایک بین اور روشن ثبوت ہے۔ چنانچہ ایک دوسری جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَسَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ ، إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَتِ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ الجاثية ( ۱۴ ) اے انسانو ! سوچو تو کہ زمین اور آسمان کے درمیان جو چیزیں بھی ہیں یہ سب تمہارے نفع کے لئے کام میں اور لگی ہوئی ہیں۔ پھر اس امر پر غور کر کے کیا تم اس نتیجہ پر نہیں پہنچ سکتے کہ ایک بالا رادہ ہستی نے یہ سب کچھ ایک پہلے سے تجویز کردہ سکیم کے مطابق کیا ہے ۔ جس رنگ میں منکرین خدا ارتقاء کو مانتے ہیں منکرین خدا کے مسئلہ ارتقاء پر اعتراض اس پر کئی اعتراض وارد ہوتے ہیں اور وہ