انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 246 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 246

یہ وصیت مولوی محمد علی صاحب کو پڑھوائی گئی تھی اور ایک دفعہ نہیں بلکہ تین بار۔یہ وصیت جب لکھی جاچکی اور مولوی محمد علی صاحب اس کو پڑھ چکے تو ان سے دریافت کیا گیا تھا کہ کیا اس میں کوئی بات رہ تو نہیں گئی۔ہاں یہ وصیت جب لکھی جاچکی اورمولوی محمد علی صاحب سے دریافت کیا گیا کہ اس میں کوئی بات رہ تو نہیں گئی تو انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ یہ بالکل درست ہے۔غرض یہ وصیت ایک زبردست وصیت تھی۔اس کا کوئی پہلو نا مکمل نہ تھا۔اس کا لکھنے والا کامل ، اس کے لکھنے کا وقت خاص الخاص اس کا علم مولوی محمد علی صاحب کو پوری طرح دیا گیا۔اوران سے اس کے درست ہونےکا اقرار لیاگیا۔پس اس کی تعمیل ان پر واجب اور فرض تھی۔مگرانہوں نے کیا کیا۔مولوی صاحب نے اس امانت سے وہ سلوک کیا جو کسی نے کبھی نہ کیا تھا۔جس وقت وہ حضرت خلیفۃ المسیح کی وصیت پڑھ رہے تھے اس وقت ان کے دل میں یہ خیالات جوش زن تھے کہ مَیں ایسا کبھی نہیں کرنے دوں گا۔وہ اپنے پیر کو اس کے بستر مرگ پر دھوکا دے رہے تھے ان کا جسم اس کے پاس تھا۔مگر ان کی روح اس سے بہت دور اپنے خیالات کی ادھیڑ بن میں تھی۔اورانہوں نے وہاں سےاُٹھ کر غالباًسب سے پہلی تحریر جو لکھی وہ وہی تھی جس میں اس وصیت کے خلاف جماعت کو اُکسایا تھا۔اور گو مخاطب اس میں مجھے یا اوربعض گمنام شخصوں کو کیا گیا تھا مگر درحقیقت اس وصیت کی دھجیاں اُڑائی گئی تھیں جس کی تصدیق چند ساعت پہلے وہ اپنے مُرشد و ہادی کے بستر مرگ کے پاس نہایت سنجیدگی کے ساتھ کر چکے تھے۔مولوی محمد علی صاحب یہ نہیں کہہ سکتے کہ انکی وہ تحریر اس وصیت سے پہلے کی تھی۔کیا اگر وہ پہلے کی تھی تو کیا وہ اس کو واپس نہیں منگواسکتے تھے۔کیا وصیت کےبعد کافی عرصہ اسکے واپس منگوانےکا انکو نہیں ملا۔وہ یہ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ان کے ٹریکٹ میں یہ لکھا ہوا موجود ہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح نے فرما دیا ہے کہ ان کا ایک جانشین ہو۔مولوی محمد علی صاحب صرف ایک بہانا بناتے ہیں اور وہ یہ کہ حضرت خلیفۃ المسیح کا جانشین سے یہ مطلب تھا کہ ایک ایسا شخص جماعت میں سے چنا جاوے جس کے حکموں کی قدر کی جاوے۔لیکن ان کی یہ تشریح جھوٹی تشریح ہے۔وہ قسم کھا کر بتاویں کہ کیا حضرت خلیفۃ المسیح کا یہ مذہب نہ تھا کہ وہ حضرت مسیح موعودؑ کے خلیفہ ہیں اورآپ کی بیعت بطور خلیفہ کے کی گئی ہے نہ کہ بطور بڑے صوفی