انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 172 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 172

پھر لکھا ہے:- ’’اور اسمہٗ احمد کا مصداق مسیح موعودؑ ہے‘‘۔(القول الفصل صفحہ ۲۷مطبوعہ قادیان جنوری ۱۹۱۵؁ء) غرض اس کتاب میں چھ صفحات پر حضرت مسیح موعود کےحوالوں اور حضرت خلیفہ اوّل کی شہادت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اسمہٗ احمد والی پیشگوئی کا مصداق ثابت کیا گیا ہے۔مسئلہ تکفیر غیر احمدیوں کے متعلق صفحہ ۳۳ میں مَیں نے لکھا ہے۔’’دوسرا مسئلہ کفر ہے جس پر خواجہ صاحب نے بحث کی ہے اس مسئلہ پر میں خود حضرت مسیح موعود کی اپنی تحریریں شائع کرچکا ہوں۔مزیدتشریح کی ضرورت نہیں میرا وہی عقیدہ ہے‘‘ اس کے نیچےحاشیہ میں بتایا ہے کہ مفصل دیکھو رسالہ تشحیذ الاذہان اپریل ۱۹۱۱؁ء۔یہ وہ رسالہ ہے جس میں میرا چالیس صفحہ کا مضمون تکفیر غیر احمدیان کے متعلق شائع ہوا تھا۔اور جس میں سے بعض فقرات میں پہلے نقل کرچکا ہوں۔پھر لکھا ہے:- ’’پس جو حکم نبی کے انکار کے متعلق قرآن کریم میں ہے۔وہی مرزا صاحبؑ کے منکر کی نسبت ہے‘‘۔(القول الفصل صفحہ ۳۳مطبوعہ قادیان جنوری ۱۹۱۵؁ء) ان حالہ جات سے ثابت ہے کہ القول الفصل میں کھول کھول کر یہ امر بیان کردیا گیا تھا کہ حضرت مسیح موعودؑ نبی ہیں۔آپ کے منکر کافر ہیں اور یہ کہ آپؑ آیت اسمہٗ احمد کے مصداق ہیں۔یہ کتاب جنوری سید محمد احسن صاحب قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل کو تحریر کرتے ہیں:- ’’القول الفصل اوّل سے اخیر تک خاکسار نے سُنا اس کی نسبت میں عرض کرچکا ہوں کہ اس میں سب طرح سے اتمام حجت منکرین خلافت پر کیا گیا ہے‘‘۔پھر ان کے بیٹے سیّد محمد یعقوب صاحب کا لکھا ہوا ایک خط ان ک طرف سے مجھے بھیجا گیا تھا۔اس میں وہ لکھتے ہیں:- ’’رسالہ اِنَّہٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌ وَّمَا ھُوَ بِالْھَزْلِ کو خاکسارنے جناب والدصاحب کو سنایا۔دعاوی صادقہ اور مصدقہ سن کر ایسے خوش ہوئے کہ عوارض لاحقہ متعلقہ پیری و دیگر امراض کو فراموش کردیا اور کہنے لگے کہ الحمدللہ مَیں نے وہ وقت پالیا کہ جس کا میں سالہا سے منتظر تھا…یہاں پر آل فرعون لاہوریوں کی نسبت جناب والد صاحب کی طرف سے لکھتا ہوں۔خارجاً معلوم ہوا کہ اس رسالہ الفصل کو ایک شیطان ٭نے یہ کہا کہ مصنف رسالہ شریر ہے،کذّاب ہے،چالباز ہے، میں سارے پردے اس *یہ فتوی مولوی صاحب کا خواجہ کمال الدین صاحب کی نسبت ہے