انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 150 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 150

سکےگا کہ آیا میرے مضمون کےا صل مطلب کے خلاف کوئی اور معنی کرنے ممکن بھی ہیں یا نہیں۔اس مضمون کا ہیڈ نگ تھی‘‘۔مسلمان وہی ہے جو سب ما ٔموروں کو مانے‘‘۔اوریہ ہیڈنگ ہی اس بات کی کافی شہادت ہے کہ اس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جو مرزا صاحبؑ کو نہیں مانتا وہ مرزا صاحب کو نہیں مانتا۔بلکہ یہ کہ جو مرزا صاحب ؑکو نہیں مانتا وہ مسلمان نہیں ہے۔مضمون کے شروع میں ایک تمہیدا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام نبیوں اور ان کے سلسلوں کی آپس میں مشابہت ہوتی ہے۔اسی طرح نبیوں کے مخالف بھی آپس میں مشابہ ہوتے ہیں۔مگر ہمارے حضرت مسیح موعودؑ کو چونکہ مسیحؑ سے مماثلت حاصل تھی۔اس لئے آپ کا اور آپ کی جماعت کا حال ان سے اور ان کی جماعت سے بہت ہی ملتا ہے۔مگر چونکہ آپ بروز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہیں۔اس لئے آپ کی جماعت کی نسبت یقین ہے کہ زیادہ خطرناک فتنوں سے محفوظ رہے گی۔اس کے بعد بتایا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات کے بعد غیر قوموں نے مسیحیوں سے صُلح کرکے ان کے دین کو برباد کردیا۔ایسا ہی آج کل بھی ہو رہا ہے۔غیر احمدی ہم کو اپنے اندر ملانے کی کوشش کررہے ہیں۔اوراس کی وجہ یہ ہے کہ شیطان نے جب دیکھا کہ مسیح موعودؑ کی جماعت کو وہ مقابلہ سے شکست نہیں دے سکا۔تو اس نے لامذہب لوگوں کو ہمارے پیچھے لگایا ہے تاصلح کے پردہ میں ہمارے سلسلہ کو نقصان پہنچائے اور یہ سوال اُٹھایا گیا ہے کہ ہمارا آپس کا اختلاف ہی کیا ہے کہ اس قدر جُدائی ہو۔اورایک دوسرے کو کافر کہنے سے کیا فائدہ۔جنہوں نے مرزا صاحب کا کافر کہا انہوں نے غلطی کی۔اب احمدیوں کو بھی چاہئے۔اپنے غصّہ کو جانے دیں۔مگر اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ہم میں سے بعض کو سمجھ دی اور انہوں نے ما ٔمورین کی قدر کو سمجھ لیا اور اس بات سے انکار کردیا کہ اس شخص کے انکار کو معمولی انکار قرار دے دیں۔جس کے لئے آسمان و زمین نے گواہی دی۔جو سب نبیوں کا موعود تھا۔جس کی خاطر اللہ تعالیٰ مسلمان کہلانے والے بڑے بڑے علماء و فضلاء اور گدی نشینوں کو ذلت وہلاکت کی مار مارتا رہا۔اورجسے الہام کیا کہ تجھ سے کُفر کرنے والوں پر قیامت تک میں تیرے متبعین کو فضیلت دوں گا۔پھر اصل مضمون کے متعلق لکھا ہے کہ :- جبکہ ہم حضرت مسیح موعود ؑ کوخدا تعالیٰ کا نبی مانتے ہیں تو آپ کے منکروں کو مسلمان کیونکہ کہہ سکتے ہیں۔بیشک ہم ان کو کافر باللہ یعنی دہریہ نہیں کہتے۔مگر ان کے کافر بالما ٔمور ہونے میں کیا شبہ ہے جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم مرزا صاحب کو راست باز مانتے ہیں۔پھر ہمیں کیوں کافر کہا جائے۔وہ سوچیں کہ کیا راست باز جھوٹ بھی بولتے ہیں۔اگر مرزا صاحبؑراست باز تھے تو پھر ان کے دعوؤں کے قبول