انوارالعلوم (جلد 6) — Page 148
انوار العلوم جلد 4 ۱۴۸ آئینه صداقت سیدنا و امامنا ! السلام علیکم ! چونکہ حضور نے مضمون پر تو کوئی ایسا نشان لگا یا نہیں جس سے معلوم ہو کہ کونسا لفظ سخت ہے۔ اور میں دوبارہ پڑھوں بھی تو مجھے سمجھ نہیں آئے گا۔ کیونکہ جب لکھتے وقت وہ میری سمجھ میں نہیں آئے ۔ تو اب کیونکر آنے لگے۔ اس لئے میں خیال کرتا ہوں کہ میں خواہ مخواہ کیوں آپ کی ناراضگی کا باعث بنوں ۔ جبکہ اللہ تعالیٰ مجھ سے زیادہ غیور ہے ۔ تو اپنا کام وہ خود دیکھ سکتا ہے اور جبکہ وہ خود ہر ایک کام کر سکتا ہے۔ تو میرا کسی بات پر زور دینا گویا اس کی مدد کا دعویٰ کرنا ہے۔ اگر کوئی بات اس کے منشاء کے خلاف ہو گی تو وہ خود انتظام کرے گا۔ لیکن میری اطلاع کے بغیر الحکم اور بدر میں کئی دفعہ اس مضمون کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ۔ اس کے شائع نہ ہونے پر ممکن ہے کہ جو لوگ پہلے سے ہی بہت سے خطابات دیتے ہیں وہ خیال کریں کہ یونہی ہمارے کام میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لئے ہ اور تخویف کے لئے یہ مشہور کیا گیا تھا۔ اگر کچھ حرج نہ ہو۔ تو میں بایں الفاظ اخبار میں اعلان کر دوں کہ :- ایڈیٹر ان الحکم و بدر نے خلاف میرے منشاء اور بغیر میری اطلاع کے میرے ایک مضمون کی طرف اپنے اخباروں میں اشارہ کیا ہے لیکن چونکہ بغیر حضرت خلیفہ المسیح کی اجازت کے ہیں وہ نہیں چھاپ سکتا تاکہ فتنہ کا باعث نہ ہو ۔ اس لئے حضور کو پہلے دکھایا گیا اور چونکہ وہ حضور کی منشاء کے خلاف تھا اس لئے اس کے چھاپنے سے معذور ہوں اور دیگر احباب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی آئندہ مسئلہ متنازع فیہ پر قلم نہ اٹھائیں اور اسے فیصل شدہ مجھیں ۔ اور اگر اس تحریر کا شائع کرنا نامناسب ہو تو بھی کچھ حرج نہیں اور بیسیوں اعتراضوں میں یہ بھی ایک سی۔ ایس ہم اندر عاشقی بالائے مہاے دگر محمود اس میرے خط کے جواب میں حضرت خلیفہ المسیح نے میر نے خط پر ہی یہ الفاظ تحریر فرمائے ۔ اصل خط مع حضرت خلیفہ اول کی تحریر کے اس وقت تک میرے پاس موجود ہے ۔ "عزیز من ! میں نے مناسب موقع پر نشان لگا دیا ہے ۔ مجھے اصل مضمون سے مخالفت نہیں اور ہر گز نہیں۔ مأمور جس قدر سختی حکماً کرے۔ وہ معذور ہے کیونکہ مأمور ہے ۔ مگر اس کو بھی حکم ہے ۔ فیما رَحْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ لِنْتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا نُفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ (ال عمران : ١٩٠) آپ کی جوانی اور بدنی کمزوری تیزی چاہتی ہے ۔ اس میں نرمی مجھے پسند ہے مضمون چھاپ دور