انوارالعلوم (جلد 6) — Page 131
انوار العلوم جلد 4 ۱۳۱ آئینہ صداقت امر کی تردید فرماتے ہیں اور فرماتے ہیں۔ کہ جب میں نے صاف لکھ دیا تھا کہ اس اعلان میں تمہاری طرف اشارہ نہیں تو پھر تم نے کیوں لکھا کہ مجھے آپ سے اختلاف ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اس وقت تک ظہیر الدین اور اپنے عقائد میں اختلاف نہیں سمجھتے تھے۔ اور ظہیر الدین کی اس تحریر کو کہ مجھے آپ کے عقائد سے اختلاف ہے۔ بلا سبب اور بے وجہ تصور فرماتے تھے ۔ کیا حضرت خلیفہ اول نے نبی اللہ کا ظہور دوسرا امر جو مولوی محمد علی صاحب نے پڑھ کر ظہیر سے خط و کتابت شروع کی اور واقعہ کر کے بیان کرنے میں غلط بیان کیا ہے یہ ہے کہ ظہیر کی کتاب پڑھ کر حضرت خلیفہ المسیح نے اس سے خط و کتابت شروع کی۔ حالانکہ خط و کتابت حضرت خلیفہ المسیح نے ظہیر سے شروع نہیں کی ۔ بلکہ ظہیر نے شروع کی ہے اور مولوی محمد علی صاحب نے جو ایسے الفاظ تحریر کئے ہیں جن سے یہ مفہوم نکلتا ہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح نے خط و کتابت شروع کی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ظہیر الدین کی کتاب پڑھ کر آپ نے اسے ناپسند کیا اور اسے اس کے متعلق خط لکھا ۔ حالانکہ جیسا کہ اس وقت کے شائع شدہ واقعات سے ثابت ہے ابتداء خط و کتابت کی ظہیر نے کی ہے۔ اور اس کی وجہ جیسا کہ الحکم مؤرخہ ۱۴ ۱۰ مؤرخہ ۱۴ اکتوبر سالانہ سے ثابت ہے۔ یوں ہوئی کہ حضرت خلیفہ اسیح ایک تقریب پر لاہور تشریف لے گئے تھے۔ وہاں آپ نے ان اختلافی مسائل پر جو آج غیر مبالعین اور مبائعین میں مابہ النزاع ہیں ایک تقریر فرمائی جس میں ایڈیٹر زمیندار بھی موجود تھا۔ اس نے اپنے اخبار میں اس تقریر کی ایک غلط رپورٹ شائع کر دی اور لکھا کہ حضرت خلیفہ المسیح نے تمام غیر احمدیوں کو مسلمان قرار دیا ہے ۔ ظہیر الدین نے زمیندار کی اس رپورٹ کو پڑھ کر بلا سوچے سمجھے نہایت بے ادبی اور گستاخی کو کام میں لاکر حضرت خلیفہ مسیح کو ایک خط لکھ دیا جس میں آپ کے عقائد پر حملہ کیا اور ان کو حضرت مسیح موعود موعود کے عقائد کے خلاف قرار دیا اس پر حضرت خلیفہ المسیح نے نے اسے نہایت محبت سے جواب دیا اور سمجھایا ۔ لیکن چونکہ اس کی طبیعت میں رشد و ہدایت نہ تھی۔ وہ اپنی شوخی میں بڑھتا ہی گیا اور باوجود اس کے کہ حضرت کی تصحیح کردہ تقریر الحکم میں شائع ہو چکی تھی۔ اور پھر باوجود اس کے کہ بعض امور جو اس یہ رپورٹ غلط تھی ۔ ایڈیٹر الحکم نے حضرت کی سب تقریر قلمبند کی تھی ۔ اور پھر حضرت خلیفۃ المسیح کو تمام و کمال دکھا کر اور آپ سے درست کروا کر اپنے اخبار میں شائع کی تھی ۔ اور اس مصدقہ تقریر اور زمیندار کے خلاصہ میں بہت فرق تھا۔