انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 110 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 110

انوار المعلوم جلد 4 ۱۱۰ آئینه صداقت باب اول ان غلط واقعات کی تردید میں جو مولوی محمد علی صاحب نے اختلاف سلسلہ کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے بیان کئے ہیں مولوی محمد علی صاحب کا تبدیلی عقیدہ مسیحیوں سے غلط طور پر ہماری مشابہت بتانے کے بعد مولوی محمد علی صاحب نے اختلافات کی کے متعلق مجھ پر بے جا الزام ایک تاریخ بیان کی ہے جس میں انہوں نے اپنی طرف سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد بعض ۔ واقعات سے متأثر ہو کر میں نے دیعنی اس عاجز نے ) اپنے عقائد میں تبدیلی پیدا کی ہے ۔ تعداد عقائد یہ تبدیلی عقیدہ مولوی صاحب تین امور کے متعلق بیان کرتے ہیں۔ اول یہ کہ میں نے حضرت مسیح موعود کے متعلق یہ خیال پھیلایا ہے کہ آپ فی الواقع نبی ہیں ۔ دوم یہ کہ آپ ہی آیت اسْمَةَ احْمَدُ کی پیشگوئی مذکورہ قرآن کریم ( الصف : ) کے مصداق ہیں۔ سوم یہ کہ کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا۔ وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں ۔ ہر سہ عقائد کا بیان میں تسلیم کرتا ہو کہ میرے یہ عقائد میں ایک اس بات کو تسلی نہیں کرتا کہ وہ یا اس سے تین چار سال پہلے سے میں نے یہ عقائد اختیار کئے ہیں بلکہ جیسا کہ میں آگے ثابت کروں گا ۔ ان میں سے اول الذکر اور آخر الذکر حضرت مسیح موعود جیساکہ میں کے وقت سے ہیں۔ اور ثانی الذکر عقیدہ جیسا کہ خود میں نے اپنے لیکچروں میں بیان کیا ہے جو چھپ بھی چکے ہیں حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد حضرت استاذی المکرم خلیفہ المسیح الاول سے گفتگو اور ان کی تعلیم کا نتیجہ ہے ۔