انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 83 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 83

اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِـسْمِ اللّٰـہِ الـرَّحْـمٰنِ الـرَّحِـیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالنّــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــاصر دیباچہ اِس کتاب کی تصنیف کی ضرورت اور غرض گو اس بات کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے کہ احمدیّت کی تبلیغ کے لئے ان اختلافات کے بیان کی جن کے باعث چند سو احمدی کہلانے والے جماعت احمدیہ سے الگ ہوگئے ہیں ضرورت نہیں۔اور میں نہیں چاہتا تھا کہ ایسے ممالک کے لئے کہ جو اُردو نہیں جانتے اور اس اختلاف سے ایک حد تک ناواقف ہیں جو کچھ لوگوں نے جماعت احمدیہ میں پیدا کرنا چاہا تھا کوئی تصنیف کروں ،مگر مولوی محمد علی صاحب ایم اے نے اپنی کتاب سپلٹ میں چونکہ اس مسئلہ کو لکھ کر ایسے ممالک میں شائع کیا ہے کہ جن کو ان مسائل کے علم سے کچھ فائدہ نہیں ہوسکتا تھا بلکہ جہاں ان خیالات کی اشاعت سے احمدیت کی ترقی کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔اس لئے مجبوراً مجھے بھی ان کی تحریر کا جواب لکھ کر ان ممالک میں شائع کرنے کی ضرورت معلوم ہوئی تا کہ وہ زہر جوانہوں نے اپنی تحریر کےذریعہ لوگوں کے دلوں میں پھیلایا ہے اس کا تریاق ہو اور راستی کے طالبوں اور صداقت کے دلدادوں کے لئے صراط مستقیم کی طرف ہدایت کا کام دے۔پس میں اس کتاب کو جُویانِ حقیقت کے سامنے پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ حق ان کے دل پر ظاہر کرے اور صداقت پر ان کو آگاہ کرے کہ اس کی ہدایت کے سوا کوئی ہدایت نہیں اور اس کی راہنمائی کے سوا کوئی راہنمائی نہیں۔وہ دلوں کا حال جاننے والا ہے۔