انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 330 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 330

پیشگوئیاں مخفی ہیں۔اوّل یہ کہ ایک عظیم الشان جنگ ہونےوالی ہے جو عالمگیر ہوگی دوسرے یہ کہ زار روس اس وقت تک باوجود ملک میں عام بغاوتوں کے پائے جانے کے اپنی ملک کی حکومت پر قابض رہے گا۔تیسرے یہ کہ اس عالمگیر جنگ میں زار روس بھی حصہ لے گاچوتھے یہ کہ اس کے دوران میں ایسے سامن پیدا ہوں گے کہ اس کی حکومت جاتی رہے گی۔پانچویں یہ کہ وہ اس وقت مارا نہیں جائے گا بلکہ زندہ رہے گا اور اپنی مصیبت اور ذلّت کو دیکھے گا جو معمولی نہ ہوگی بلکہ کامل ذلّت ہوگی اب دیکھو کہ نو سال کے بعد جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام فوت بھی ہوچکے تھے یہ پیشگوئی کس زور سے پوری ہوئی ایک ایک بات اسی طرح واقع میں آئی جس طرح کہ آپ نے بیان فرمائی تھی یہ کیسا زبردست نشان ہے۔اگر کوئی ذرا بھی سوچے تو اسے معلوم ہوجائے گا کہ یہ نشان ایک علیم ہستی کے وجود پر زبردست شہادت ہے۔روس کے بادشاہ کی کتنی بڑی طاقت تھی مگر اچانک ایسے حالات پیدا ہوگئے اور وہ اس طرح ذلیل ہوا کہ پتھر سے پتھر دل کو اس کے حالات سُن کر رحم آجاتا ہے۔جب وہ معزول ہوا اس وقت وہ خود فوج کی کمانڈ کر رہا تھا اسے دارالسلطنت سےتار گئی کہ پیچھے ملک میں فساد ہوگیا ہے اس نے جواب دیا کہ لوگوں کو سمجھائو گورنت نےتار دی کہ لوگ سمجھانے سےنہیں باز آتے اس نے جواب میں تار دی کہ سختی کرو اس پر گورنر کی تار آئی کہ سختی سے اور بھی جوش بڑھ رہا ہے۔اس پر زاؔر نے جواب دیا کہ اچھا مَیں خود آتا ہوں۔راستہ میں پھر تار ملی کہ فساد بڑھ رہا ہے زارنے جواباً پہلے گورنر کو بدل کر دوسرے گورنر کے مقرر کئے جانے کی ہدایت بھیجی۔ابھی راستہ میں ہی تھا کہ اور تار ملی کہ حالت بہت نازل ہوگئی ہے اور آپ کا آنا مناسب نہیں مگر اس نے جواب دیا کہ نہیں میں آئوں گا۔ابھی تھوڑی ہی دور ریل چلی تھی کہ پھر تار ملی کہ بغاوت عام ہوگئی ہے مگر اس وقت بھی اسے یہی خیال تھا کہ میں جاکر سب کو سیدھا کرلوں گا اورا س نے ریل کو آگے لے جانے کا حکم دیا ابھی دو چار گھنٹے کا سفر طے کیا کیا تھا کہ ایک سٹیشن پر اس کی ریل ٹھہرا لی گئی اور نئی حکومت کی طرف سے اس کی گرفتاری کے وارنٹ لیکر لوگ آپہنچے اور اسے گرفتار کر لیا وہ ایک زبردست بادشاہ کی حیثیت میں ریل پر چڑھا تھا۔ہاں ایسے زبرست بادشاہ کی حیثیت میں کہ انگریزی حکومت بھی باوجود اپنی وسعت کے اس سے ڈرتی تھی لیکن ابھی اس کا سفر ختم نہ ہوا تھا کہاسی گاڑی میں ایک معمولی قیدی کی حیثیت میں قید کیاگیا اس کے بعا اسے جس طرح دُکھ دئیے گئے وہ نہایت ہی دردناک ہیں غنڈوں نے اس کے سامنے اس کی لڑکیوں سے زنا بالجبر کیا اور اس کو مجبور کرکے یہ حرکات دکھاتے رہے اس سے اندازہ کرلو کہ زار کا حال کیسا حال