انوارالعلوم (جلد 6) — Page 255
واقعات سے مجبور ہو کر مولوی صاحب موصوف سے ایک قسم کی غلطی ضرور ہوئی اور جس قدر بات حق ہے انہوں نے نہایت صفائی سے مجھ سے بیان کردی ہے۔مولوی صاحب کا بیان ہے کہ مجھے سے ایک دوست نے بیان کیا کہ ہم نے سنا ہے کہ مولوی محمد علی صاحب کو ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے کہا کہ آپ خلافت کے لئے تیار ہیں۔لیکن انہوں نے جواب دیا کہ مَیں اس بوجھ کو نہیں اُٹھاسکتا اس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ آپ گھبرائیں نہیں ہم سب بندوبست کرلیں گے۔(یہ روایت قادیان میں ان دنوں مشہور تھی اور اس کے ساتھ یہ فقرہ بھی زائد کیا جاتا تھا کہ آخر میں ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ اگر آپ اس بوجھ کو اُٹھانے کے لئے تیار نہیں تو مجھے کھڑا کردیں۔اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ یہ روایت کہاں تک درست ہے چونکہ اس کا ثبوت اس وقت تک میرے پاس کوئی نہیں اس لئے میں اس کے باور کرنے سے معذور ہوں۔خاکسار مرزا محمود احمد ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ وقت پر کوئی چالاکی کریں اور چند آدمیوں کو ملا کر خلافت کا دعویٰ کریں اس کے لئے ہمیں بھی تیار رہنا چاہئے۔وہ کہتے ہیں کہ اس پر مَیں نے بعض دوستوں سےذکر کیا کہ ایسا خطرہ ہے ایک جماعت ہم میں سے بھی تیار رہنی چاہئے۔بعض لوگ جن سےذکر کیا تھا انہوں نے اسے پسند کیا لیکن بعض نے مخالفت کی۔چنانچہ مخالفت کرنے والوں میں سے وہ میاں معراج الدین صاحب کا نام لیتے ہیں انہوں نے بڑا زور دیا ہے کہ یہ کام خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ایسی کارروائی ہرگز مناسب نہیں۔اسی طرح میر محمد اسحٰق صاحب کی نسبت بیان کرتے ہیں کہ گو ان سے ذکر نہ کیا تھا مگر ایک جگہ پر ایک شخص سے مَیں گفتگو کر رہا تھا کہ انہوں نے کچھ با ت سن لی اور کہا کہ آپ لوگ اس خیال کو جانے دیں ہوگا وہی جو خدا چاہتا ہے۔آپ لوگوں کو آخر شرمندہ ہونا پڑے گا۔ان کا بیان ہے کہ آٹھ دس آدمیوں سے زیادہ سے ایسا ذکر نہیں ہوا اوران میں سے بہت سے ایسے لوگ تھے جو انجمن انصار اللہ کے ممبر نہ تھے۔لیکن کسی قدر بعض دوستوں کے اس خیال پر کہ یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے اس پر چھوڑ دو۔اور زیادہ تر یہ بات معلوم ہونے پر کہ میں نے فیصلہ کردیا ہے کہ خواہ ان لوگوں کے ہاتھ پر بیعت کرلینی پڑے جماعت کو فتنہ سے بچانا چاہئےاس امر کو ترک کردیا گیا۔یہ اصل واقعہ ہے اور گو مولوی محمد اسمٰعیل صاحب کی اس میں ضرور غلطی ہے۔لیکن قابل غور یہ اُمور ہیں کہ اس میں نہ میرا نہ انجمن انصار اللہ کا کوئی دخل تھا۔یہ کام انہوں نے اپنے خیال میں خود حفاظتی کے طور پر ایک مشہور روایت کی بناء پر کرنا چاہا تھا۔آٹھ