انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 221 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 221

آسکتا ہے اس سے پہلے نہیں۔جن کا اس کے خلاف خیال ہے وہ اپنےذاتی فوائد کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے ایسا خیال پھیلاتے ہیں۔جماعت کی بہتری اسی میں ہے کہ جمہوریت کے ماتحت کام کرے۔اس کے بعد جماعت میں فتنہ کی تاریخ اس طرح لکھتا ہے کہ حضرت مسیح موعود ؑکی وفات کی گھبراہٹ میں جب حضرت مسیح موعودؑکےاحکام کو پس پشت ڈال کر جماعت نے مولوی نورالدین صاحب کو خلیفہ مان لیا۔تو اس وقت سب لوگوں کی زبانوں پر یہ کلام جاری تھا کہ مولوی محمد علی صاحب ہی آپ کے بعد خلیفہ ہوں گے۔حاسدوں نے اس امر کو دیکھ کر بیوی صاحبہ (حضرت اماں جان) کی معرفت کارروائی شروع کی اوران کی معرفت خلیفہ کو کہلوایا کہ آپ کی بیعت تو ہم نے کرلی ہم کسی ارائیں وغیرہ کی بیعت نہیں کریں گے۔جس پر مولوی صاحب نے ان کی حسب مرضی جواب دیکر ٹال دیا۔اس کے بعد انجمن کے معاملات میں دخل دینے اور مولوی صاحب نے ان کی حسب مرضی جواب دیکر ٹال دیا۔اس کے بعد شروع ہوگئی۔پھر میر محمد اسحٰق صاحب کے ذریعہ ایک فساد کھڑا کردیا گیا۔(ان سوالات کی طرف اشارہ ہے جن کا ذکر مَیں پہلے تاریخ سلسلہ کے بیان میں کرشکا ہوں) اورکارکنان انجمن کےخلاف شور ڈال دیا گیا۔اورمرزا محمود صاحب کو مدعی خلافت کے طور پر پیش کیاجانے لگا اور مشہور کیا گیا کہ انجمن کےکارکن اہل بیت کے دشمن ہیںحالانکہ یہ غلط ہے۔اہلِ بیت قوم کا روپیہ کھا رہے ہیںاورانجمن اوراس کے اراکین پر ذاتی حملہ کر رہے ہیں۔مولوی محمد علی صاحب پر الزام لگائے جاتے ہیں۔پیغام صُلح کی اشاعت کا سوال پیدا ہوا تو جھٹ الفضل کی اجازت خلیفہ سے مانگی گئی۔جنہوں نےڈرکر اجازت دے دی۔ہمارے مضامین میں منتظمین پیغام کا کچھ دخل نہیں نہ ان کو خبر ہے۔کانپور کا واقعہ جب ہوا تو منتظمین پیغام نے خلیفہ رجب الدین کو ٹر یبیون دے کر قادیان بھیجا اورمولوی صاحب کا خط منگوایا اگر اس کے چھانپے میں کوئی خلاف بات کی گئی تھی تو مولوی صاحب کو چاہئےتھا اس کی تردید پیغام میں کرتےنہ کہ منتظمان پیغام پر ناراض ہوتے۔مولوی صاحب نے اخبار پیغام صلح کو کانپور کے جھگڑے کے باعث نہیں بلکہ ایک معمولی بات پر ناراض ہوکر بند کردیاتھا۔بھائیو! تعجب ہے ایک عالم قرآن (حضرت خلیفہ اوّل)اس طرح بلاوجہ ایڈیٹر پیغام اور دوسرے متعلقین کو زبانی اوربذریعہ الفضل ذلیل و خوار کرنا شروع کردیتا ہے۔کیا یہی انصاف اسلام سکھاتا ہے؟ پیغام کے خلاف الحق دہلی نےجو زہر اُگلا ہے اس کا جواب چونکہ قادیان والوں نے نہیں دیا اس