انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 100 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 100

اور پھر لکھا ہے کہ: ’’تمام جماعت احمدیہ کے خلاف میرا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت مسیح موعودؑ نےنہ صرف اپنے آپ کو غیر تشریعی نبی منوایا تھا بلکہ صاف طور پر صاحبِ شریعت نبی ہونے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔‘‘ پھر قبلہ کے متعلق لکھتا ہے کہ:- ’’یہی وحی الٰہی (یعنی وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰہٖمَ مُصَلًّى(البقرہ:۱۲۶)حضرت مرزا صاحبؑ پر بھی نازل ہوئی تھی۔فرق اس قدر ہے کہ قرآن کریم میں حضرت ابراہیم ؑسے مراد وہ ابراہیم ؑہیں جنہوں نے کعبہ بنایا اور مرزا صاحب ؑکی وحی میں ابراہیم سے مراد آپ ؑہیں مسجد الحرام کی جابجا قادیان ہے پس حضرت مرزا صاحب نے جو دوسرے مسلمانوں کے پیچھے نماز پڑھنے کو حرام قرار دیا تھا اس لئے نہیں کہ ان کی نماز کچھ اور ہے۔اور مرزا صاحب کے مریدوں کی کچھ اور یا کہ مولویوں نے حضرت مرزا صاحبؑپر کُفر کا فتویٰ لگایا تھا۔اصل مقصد تحویل قبلہ کیلئے ایک جماعت کا تیار کرنا تھا۔‘‘ ان عبارات سے صاف ظاہر ہے کہ یہ شخص اس بات کا مدعی ہے کہ مرزا صاحب تشریعی نبی تھے اور یہ کہ آپ نے اپنی جماعت کے لئے نیا قبلہ یعنی قادیان تجویز کیا ہے۔اوران کی جماعت کو اسی طرف نماز پرھنی چاہئے۔اورآپ کے نام کا کلمہ پڑھنا چاہئے۔اور یہ بھی کہ مَیں اور میری جماعت ان اُمور میں اس شخص کے مخالف ہیں۔پس اگر وہ مشابہت جو مولوی صاحب نے مسیحیوں سے ہم میں پیدا کرنی چاہی ہے اگر کسی گروہ میں پائی جاتی ہے۔تو اس شخص میں اور اس کے دو تین ساتھیوں میں نہ کہ ہم میں۔کیونکہ ہم تو انہی معنوں کی رو سے حضرت مسیح موعود ؑکو نبی کہتے ہیں کہ جن معنوں کی رو سے حضرت مسیح موعودؑ نے اپنے آپ کو نبی کہا۔حضرت مسیح موعود ؑاپنے اشتہار ایک غلطی کا ازالہ میں فرماتے ہیں :- ’’ جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں مستقل طور پر کوئی شریعت لانے والا نہیں ہوں اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں مگر ان معنوں سے کہ میں نے اپنے رسول مقتدا سے باطنی فیوض حاصل کر کے اور اپنے لئے اس کا نام پا کر اس کے واسطہ سے خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے رسول اور نبی ہوں مگر بغیر کسی جدید شریعت کے۔اس طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کر کے پکارا ہے سو اب بھی میں ان معنوں سے نبی اور رسول ہونے سے انکار نہیں کرتا۔‘‘٭ اوربخدا ہم حضرت مسیح موعود ؑکو انہی معنوں سے نبی اور رسول مانتے ہیں اور ہمارے مخالف بھی باوجود ہزاروں جھُوٹ بولنے کے یہ جرأت نہیں کرسکتے کہ اس بات کا انکار کریں کہ ہم حضرت مسیح موعود کو انہیں معنوں *ایک غلطی کا ازالہ ص ۷۱۶روحانی خزائن جلد ۱۸ ص ۲۱۰،۲۱۱