انوارالعلوم (جلد 5) — Page 63
انوار العلوم جلد ۵ ۶۳ صداقت اسلام سے کام لیتا ہے اس کا دماغ اور زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جو لوگ علوم پڑھتے ہیں ان کی نسلیں بہ نسبت ان لوگوں کی نسلوں کے جو علوم سے بے بہرہ ہوتے ہیں بہت جلدی علوم میں ترقی کر لیتی ہیں۔ہندوستان میں ہی دیکھ لو مسلمانوں اور ہندوؤں کے بچے چوڑے چاروں یا اور ایسی قوموں کے بچوں سے جن میں علم نہیں آسانی سے علوم حاصل کر لیتے ہیں۔تو اسلام بتاتا ہے کہ خدا وہ خدا ہے کہ جب انسان اس کے دیئے ہوئے سامانوں سے خواہ وہ سامان جسمانی ہوں یا روحانی کام لیتا ہے تو خدا تعالیٰ ان کو اور زیادہ بڑھا دیتا ہے اور بڑھ چڑھ کر فائدہ پہنچاتا ہے۔اسلام کا خدا وہ ہے کہ جس کی اور بھی صفات ہیں۔بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جو حسن اور حسان سے بات نہیں مانتے بلکہ خوف اور ڈر کی وجہ سے مانتے ہیں اس لئے اسلام نے ساتھ ہی بتا دیا کہ ہم میں نہیں کہتے کہ خدا تعالیٰ سے اس لئے تعلق پیدا کرو کہ وہ محبت کرنے والا ہے اور تمام خوبیوں کا جامع ہے اور تم پر بڑے بڑے احسان کرتا ہے بلکہ اگر تم باوجود اس کے احسانوں کے اس کے احکام پر عمل نہ کرو گے تو وہ تمہیں سزا دے گا۔کیونکہ وہ ملِكِ يَومِ الدِّينِ ہے۔دیکھو جو لوگ دنیا میں ظاہری اسباب سے کام نہیں لیتے وہ ذلیل اور رسوا ہو جاتے ہیں۔اسی طرح وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والی تعلیم پر عمل نہیں کرتے وہ بھی تباہ اور برباد ہو جاتے ہیں۔کیونکہ وہ ملك يوم الدین ہے۔پس دنیا میں جو لوگ محبت سے ماننے والے ہیں وہ تو خدا تعالیٰ کے احکام کو الحَمدُ لِلّهِ رَبّ الْعَلَمِينَ۔الرَّحْمَنِ الرحیم کے ماتحت مانیں گے۔اور جو سزا کے خوف اور ڈر سے ماننے والے ہیں وہ ملک یوم الدین کے ماتحت مانیں گے۔کیونکہ وہ سمجھیں گے کہ اگر ہم خدا تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی کریں گے تو وہ نہیں سزا دیگا۔یہ اسلام کی خدا تعالیٰ تک پہنچنے کے لئے اصولی تعلیم ہے۔اس کو اگر تفصیل سے دیکھا جائے تو ثابت ہو جاتا ہے کہ اسلام کو دوسرے تمام مذاہب پر بہت بڑی فضیلت حاصل ہے۔مگر خدا تعالیٰ سے تعلق یہی نہیں ہوتا کہ انسان خدا سے محبت کرے بلکہ اس کا لازمی نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ خدا کی مخلوق کی آپس میں بھی محبت اور الفت ہو۔دیکھو بھائی بھائی جو آپس میں محبت کرتے ہیں وہ کیوں کرتے ہیں اسی نے کہ ایک ماں باپ سے تعلق رکھتے ہیں۔اسی طرح اہل ملک آپس میں محبت کرتے ہیں کیوں ؟ اسی لئے کہ ایک ملک سے تعلق رکھتے ہیں ہیں جب دنیاوی طور پر ایک چیز سے تعلق رکھنے والے آپس میں محبت کرتے ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ ایک خدا سے تعلق رکھنے والوں کی آپس میں محبت نہ ہو۔کیا خدا تعالیٰ ماں باپ یا ملک سے کم درجہ کا ہے اگر خدا تعالیٰ کا ان سب سے بڑا درجہ ہے تو