انوارالعلوم (جلد 5) — Page 494
انوار العلوم جلد ۵ ۴۹۴ ملكة الله گیا ہے۔پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔اور دوسری جگہ فرماتا ہے :- ولو ترى إِذِ الظَّلِمُونَ فِي غَمَرَاتِ المَوتِ وَالْمَلَئِكَةُ بَاسِطُوا أَيْدِيهِمُ أخرجوا انفسكُمُ الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ بِمَا كُنتُمْ تَقُولُونَ عَلَى اللهِ غَيْرَ الْحَقِّ وَكُنْتُمْ عَنْ أَتِه تَسْتَكْبِرُونَ۔(الانعام : ۹۴) یعنی اور کاش کہ تو دیکھے اس گھڑی کو جب کہ ظالم موت کی تکلیف میں ہوں گے اور فرشتے اپنے ہاتھوں کو ان کی طرف دراز کئے ہوئے کہہ رہے ہوں گے کہ بکالو اپنی جانوں کو۔آج کے دن تم رسوائی کا عذاب دیئے جاؤ گے۔یہ سب تمہارے اللہ تعالیٰ کے متعلقی نادرست باتوں کے کہنے کے اور یہ سبب اس کے نشانات سے تکبر کر کے اعراض کرنے کے۔اسی طرح فرماتا ہے :- اِنَّ الَّذِينَ تَوَ نَهُمُ المَلَئِكَةُ ظَالِمَنْ اَنْفُسِهِمْ قَالُوا فِيْمَ كُن الناء :( یعنی ضرور وہ لوگ کہ جن کی ملائکہ روح قبض کریں گے ایسے حال میں کہ وہ لوگ اپنی جانوں پر ظلم کر رہے ہوں گے۔ان سے ملائکہ کہیں گے کہ تم کسی خیال میں ٹھہرے ہوئے تھے ؟ اب ان تینوں آیتوں کو ملا کر دیکھو کہ اول الذکر آیت میں تو یہ بتایا گیا ہے کہ سب انسانوں کی جانیں نکالنے کا کام صرف ایک ہی فرشتہ کے سپرد کیا گیا ہے۔اور دوسری دونوں آیتوں میں یہ بتایا گیا ہے که جان بہت سے فرشتے نکالتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ موکل تو ایک فرشتہ ہے مگر آگے اس کے نائب بہت سے فرشتے ہیں جو اس کی اطاعت میں اس کام کو بجالاتے ہیں۔اور جب موت کے انتظام میں افسری ماتحتی کے سلسلہ کو ملحوظ رکھا گیا ہے تو دوسرے امور کو بھی اسی پر قیاس کیا جا سکتا ہے کہ تمام امور جو فرشتوں کے ذریعہ سے ہوتے ہیں۔وہ چند بڑے فرشتوں کے سُپرد ہیں۔اور آگے ان کے ماتحت شمار سے باہر ایک جماعت کام کرتی ہے۔دسویں بات یہ ہے کہ فرشتوں میں انسان کی طاقتوں کے مقابلہ میں محدود طاقتیں ہوتی ہیں۔ملائکہ ایک ہی حالت میں رہتے ہیں لیکن انسان بہت ترقی کر سکتا ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :- وعلَمَادَمَ الأَسْمَاء حُلّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلَئِكَةِ فَقَالَ أَنبِئُونِي باسماء هؤلاءِ إِن كُنتُمْ صَدِقِينَ ، قَالُوا سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ لَنَّا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا إنَّكَ أَنتَ العَلِيمُ الْحَكِيمُ (البقرة : ۳۲-۳۳) ه اللہ نے آدم کو سارے نام سکھا دیئے اور پھر ملائکہ کے سامنے ان چیزوں کو جن کے نام سکھائے تھے پیش کیا۔اور پوچھا کہ مجھے ان کے نام بتاؤ اگر تم حق پر ہو۔انہوں نے کہا کہ تو پاک ہے۔ہمیں کچھ کم نہیں۔