انوارالعلوم (جلد 5) — Page 440
الولاء العلوم جلد ٥ ۴۴۰ اصلاح نفس تھے۔ان صاحب نے افیون کی ڈبیہ نکالی اور سب کے آگے پھر ائی جب کسی نے بھی اس میں سے کچھ نہ لیا تو اس نے بڑے افسوس سے کہا کیا کوئی بھی نہیں کھاتا ؟ اس قسم کی باتوں کو دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ نشے کے عادی دوسروں کو کیوں وہی چیز کھلانے کی کوشش کرتے ہیں ؟ اس کی وجہ یہ معلوم ہوئی کہ وہ سب کو نشہ لگانا چاہتے ہیں کہ سب جگہ اس نشہ والے موجود ہوں اور جہاں وہ جائیں انہیں وہ نشہ والی چیز میسر آ سکے۔گویا وہ اپنے فائدہ کے لئے ساری دنیا کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں۔تر پینے کی عادت میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ تم میں سے جو لوگ حقہ یہ حقہ پینا چھوڑ دو رکھتے ہیں وہ چھوڑ دیں۔اور اگر خود نہ چھوڑ سکیں تو اپنے بچوں میں اس عادت کو نہ جانے دیں۔اول تو ہم یہی چاہتے ہیں کہ حصہ کی عمر ان کی عمر سے چھوٹی ہو یعنی وہ اپنی زندگی میں ہی حقہ کا خاتمہ کر دیں۔لیکن اگر انہیں اتنا ہی عزیز ہے کہ جیتے جی نہیں چھوڑنا چاہتے تو اپنی عمر کے ساتھ ہی اس کا بھی خاتمہ کریں اور اپنے پیچھے اپنے بچوں میں اسے نہ چھوڑیں۔لوگ اول اول تو تھوڑی سی تکلیف سے بچنے کے لئے بچے کو کہتے حقہ سلگا دو۔مگر چونکہ یہ نشہ ہے اس کو بھی لگ جاتا ہے اور وہ بھی اس کا عادی ہو جاتا ہے۔تمہیں چاہتے کہ اپنے بچوں تک اس بُری عادت کو ہرگز نہ جانے دو۔یہ ایک لعنت ہے اور ایسی لعنت ہے کہ روٹی کے لئے نہیں مگر اس کے لئے گندی سے گندی اور ذلیل سے ذلیل مجلس میں جانا پڑتا ہے۔اول تو میں یہی کہوں گا کہ ہر ایک اسے چھوڑ دے ورنہ جن کی عمر میں سال تک کی ہے وہ تو ضرور چھوڑ دیں۔اور جن کی عمر تمہیں اور چالیس کے درمیان ہے وہ بھی چھوڑنے کی کوشش کریں۔اور جو اس سے بڑی عمر کے ہیں وہ اگر نہ چھوڑ سکیں تو اپنی اولاد کو ضرور یہ کہیں کہ من نه کردم شما حذر بکنید احمدی لڑکیوں کے رشتوں سے متعلق ہدایت پانچویں بات جو اس زمانہ میں ماری جاعت کے لئے نہایت ضروری ہے وہ غیر احمدی کو رشتہ نہ دیتا ہے۔جو شخص غیر احمدی کو رشتہ دیتا ہے وہ یقیناً حضرت مسیح موعود کونہیں سمجھتا۔ورنہ یہ جانتا ہے کہ احمدیت کیا چیز ہے ؟ کیا کوئی غیر احمدیوں میں ایسا بے دین ہے جو کسی ہند و یاکسی عیسائی کو اپنی لڑکی دے دے۔ان لوگوں کو تم کا فر کتے ہو مگر اس معاملہ میں وہ تم سے اچھے رہے کہ کافر ہو کر بھی کسی کافر کو لڑکی نہیں دیتے مگر تم احمدی کہلا کر کافرکو دے دیتے ہو۔کیا اس لئے دیتے ہو کہ وہ تمہاری