انوارالعلوم (جلد 5) — Page 24
میں کہتا ہوں کہ وہ کیسے جھوٹا ہوسکتا ہے۔اس کو جھوٹ نہیں کہا جاسکتا۔ہاں ہم یہ کہ سکتے ہیں کہاس کو غلطی گی تھی۔وہ لکھتا ہے کہ میں اس نظارہ کو دل میں لا کر حیران ہو جاتا ہوں کہ آج سے تیرہ سو سال پہلے ایک چھوٹی سی مسجد میں جس پر کھجور کی ٹہنیوں کی چھت پڑی تھی جو بارش کے وقت ٹیکنے لگ جاتی تھی اور نمازیوں کو کیچڑ میں نماز ادا کرنی پڑتی تھی اس میں بیٹھ کر کچھ لوگ جن کو تن ڈھانکنے کے لئے کپڑا بھی میسر نہیں تھا یہ باتیں کرتے تھے کہ ہم دنیا پر غالب آجا دینگے اور جو دین ہم پھیلانا چاہتے ہیں اس کو پھیلا دینگے اور پھر باوجود اس بے بضاعتی کے وہ اپنی بات کو پورا کر کے دکھا دیتے ہیں۔یہ ایک معمولی بات نہیں بلکہ غیر معمولی ہے۔اس بات کو سوچنا چاہئے۔یہی حال ہمارا ہے۔ایک طرف غور کرو یورپ میں پیس (PEACE) کا نفرنس بیٹھی ہے اس میں مسٹر لانڈ جارج وزیر اعظم انگلستان اور دوسری بڑی سلطنتوں کے وزراء اور نمائندے تجویز کرتے ہیں کہ دنیا میں امن کس طرح قائم ہو سکتا ہے ایک ہماری یہ جماعت ہے جو شرک کے مقامات میں سلام کا جھنڈا گاڑنے اور دیگر مذاہب کے پیروؤں کے دلوں کو دلائل سے فتح کرنے اور اس طرح امن قائم کرنے کے لئے مشورہ کرنے کے لئے بیٹھی ہے۔وہاں اگر وزراء سلطنت میں تو میاں غرباء ہیں جن میں سے بہت کی وہی حالت ہے جو اس وقت صحابہ کی حالت تھی۔پس یہ لوگ جو بیاں نظر آتے ہیں۔ان کا خیال ہے نہ صرف خیال بلکہ یقین اور ایمان ہے کہ ایک ایک اینٹ جو ان کی طرف سے لندن میں مسجد کی رکھی جائیگی وہ گو یا ترقی اسلام کی بنیاد کی اینٹ ہوگی۔اس وقت دنیادی طور پر خواہ کیسے ہی وسیع دماغ کا آدمی ہو وہ اس بات کو سمجھ نہیں سکتا کہ یہ لوگ بھی کچھ کر سکتے ہیں اور یہ بیچ ہے کہ یہ لوگ کچھ نہیں کر سکتے مگر خدا ان سے بہت کچھ کر سکتا ہے۔اُمید ہے کہ اب چندوں کی مقدار آمد بہت بڑھ جائیگی۔اس لئے اندیشہ ہے کہ جلد وہ وقت نہ آجائے جسکے متعلق رسول کریم نے فرمایا کہ ان کے برابر سونا ابتداء کے ایک درہم کے برابر ہو گا لیکن بھی وقت ہے خوب ثواب کا یا جا سکتا ہے خصوصاً قادیان والوں کیلئے۔اس لئے میں نے آپ لوگوں کو جمع کیا ہے اور وہ تمام ضروریا بتادی ہیں جو وہاں مسجد بنانے کی داعی ہیں میں تحریک کرتا ہوں کہ آپ لوگوں میں سے چندہ کی مقدار کو جو انہوں نے پہلے لکھایا ہو بڑھا سکتے ہیں بڑھا دیں جنہوں نے نہیں لکھوایا وہ لکھوا دیں تاکہ کل وہ اشتہار جو باہر کیلئے شائع ہو نیوالا ہے اس میں لکھدیا جائے کہ قادیان کی جماعت نے مطلوبہ میں ہزار میں سے کسقدر روپیہ فراہم کر دیا ہے۔