انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 288 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 288

اسلام اور حریت و مساوات بیٹھوں۔آپ کونسل کی نشست کا ذکر کرتے ہیں۔میں تو برطانیہ کی ساری حکومت چھوڑ دنیا کی ساری حکومتوں کو بھی اس درجہ کے مقابل میں جو خدا نے مجھے دیا ہے ادنیٰ اور بے حقیقت خیال کرتا ہوں۔آپ کے غصہ سے میں برا نہیں مناتا کیونکہ آپ مجبور ہیں۔چونکہ آج ۲۸ تاریخ سے پہلے آپ کا جواب دینے کی مجھے فرصت نہیں ملی اور آپ کا پتہ ۱۸ تاریخ کے بعد بدل گیا ہے۔اس لئے میں اس خط کو اخبار کے ذریعہ شائع کرتا ہوں۔جب آپ تک پہنچے اور پھر آپ کو اور سوالات کرنے ہوں تو الفضل ۱۱ نومبر ۱۹۲۰ء ) بخوشی کر سکتے ہیں۔