انوارالعلوم (جلد 5) — Page 230
انوار العلوم جلد 2 ۵ ۲۳۰ ترک موالات او را حکام اسلام میں ان کو بڑے بڑے عہدے دیئے ہیں اور عباسیوں نے تو وزیر تک بنائے ہیں۔اس پر سائل کی تستی ہو گئی اور مدرس صاحب کا خوف دور ہو گیا۔گو سید رشید رضا صاحب کی نظر ان معنوں تک نہیں پہنچی جوئیں نے لکھے ہیں مگر ہر حال یہ واقعہ جو انہوں نے بیان کیا ہے ترک موالات کے حامیوں کے لئے ایک سبق ہے۔تغییری قسم کی آیت آٹھویں آیت جو ترک موالات کے حامیوں نے پیش کی ہے یہ ہے۔قَدَّمَتْ لَهُمْ تَرى كَثِيرًا مِنْهُمْ تَوَتُونَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَبِئْسَ مَا انفسهُمُ أَن سَخِطَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَفِي الْعَذَابِ هُمْ خَلِدُونَ ، وَلَو كَانُوا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ النَّبِيِّ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَا اتَّخَذُوهُمُ اوْلِيَاءَ وَلَكِنَّ كَثِيرًا مِنْهُمُ فَسِقُونَ (المائدہ : ۰۲۸۱ ان میں سے بہت تم ایسے دیکھو گے جو رفیق بنتے ہیں کافروں کے۔بے شک بُرا ہے وہ جو آگے بھیجا ہے انہوں نے خود اپنے لئے کہ اللہ کا غضب ہے ان پر اور وہ ہمیشہ عذاب میں ہیں اور اگر یقین رکھتے وہ اللہ پر اور نبی پر اور جو نبی کی طرف اتارا گیا تو کافروں کو رفیق نہ بناتے لیکن ان میں بہت سے نافرمان ہیں " یہ آیت یہود کے متعلق ہے معلوم ہوتا ہے کہ راقمان فتویٰ نے اس آیت کو قرآن کریم سے نکال کر نہیں پڑھا بلکہ کلید میں سے ہی دیکھ کر اس کو درج کر دیا ہے یا کسی نا واقف حافظ سے تولی کی آیات دریافت کر کے لکھ دی ہیں کیونکہ یہ آیت یہود کی نسبت ہے مسلمانوں کی نسبت نہیں اللہ تعالیٰ یہود کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ یہود کفار سے دوستی کرتے ہیں اگر وہ مسلمان ہوتے تو الیسا نہ کرتے۔اس آیت سے پہلی آیات میں سیود کا ہی ذکر ہے چنانچہ اس آیت سے پہلی دو آیتیں یہ ہیں۔(1) لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوا وَكَانُوا يَعْتَدُونَ ٥ (۲) كَانُوا لَا يَتَنَاهُونَ عَنْ مُنكَرٍ فَعَلُوهُ لَبِثْسَ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ ، (المائدة : ٩) ه المائدة : ۷۹-۸۰) یعنی بنی اسرائیل میں سے کافر لعنت کئے گئے ہیں داؤد کی زبان سے بھی اور عیسی بن مریم کی زبان سے بھی یہ ان کی نافرمانی اورانکے حد سے نکل جانے کا نتیجہ تھا یہ لوگ ان بدیوں سے جن کے مرتکب تھے باز نہیں آتے تھے ضرور بہت بُرا تھا جو وہ کرتے تھے" اس سے آگے پھر وہ آیت ہے جسے مفتیوں نے لکھا ہے پس اس آیت کے مخاطب تو یہود ہیں نہ کہ مسلمان۔(40-49: