انوارالعلوم (جلد 5) — Page 5
انوار العلوم جلد ۵ تحریک تغیر شود میں بنائی گئی تھی جبکہ اس مسجد کی ضرورت نہ تھی اور صرف اسلام کا نشان قائم کرنے کے لئے اُسے تیار کیا گیا تھا۔مگر یہ مسجد ضرورت پڑنے پر تعمیر ہوگی۔پس یہی مسجد پہلی مسجد کہلانے کی مستحق ہے۔کیونکہ اس کی تعمیر کے پہلے دن سے ہی اس پر لا إِلهَ إِلَّا الله کا نعرہ بلند ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ پہلی مسجد سالہا سال تک متقفل اور بند رہی ہے۔پس اسے صاحب ثروت احبا بلند حوصلگی سے اُٹھو اور ہمیشہ کے لئے ایک نیک یاد گار چھوڑو تا ابدی زندگی میں اس کے نیک ثمرات پاؤ۔وہ ثمرات جن کی لذت کا اندازہ انسانی دماغ کر ہی نہیں سکتا اور یاد رکھو کہ غرباء ہزاروں طریق سے خدمت دین کر کے ثواب کما رہے ہیں۔اور اس کام میں بھی وہ اپنے ذرائع کے مطابق یہی کوشش کرینگے کہ اپنے امیر بھائیوں سے آگے نکل جاویں کیونکہ وہ خدمات دین کرتے کرتے بوجھ اٹھانے کے عادی ہو گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ تمام احمدی احباب کے قلوب کو کھول دے اور ان کے حوصلوں اور ذرائع کو وسیع کر دے۔اور اس کام کے بہت جلد تکمیل کو پہنچنے کے سامان پیدا کر دے۔اللهم امين - مکتبر یہ کہ میں اس حد تک لکھ چکا تھا کہ میں نے قادیان کے احباب کو جمع کرکے چندہ کی تحریک کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پانچ ہزار کے قریب چندہ قادیان سے ہی ہوگیا۔دوسرے دن پھر عورتوں اور مردوں میں تحریک کی تو چندہ کی مقدار گیارہ ہزار سے بھی بڑھ گئی اور بارہ ہزار کے قریب پہنچ گئی جس میں سے سات ہزار وصول بھی ہو چکا ہے اور باقی بہت جلد وصول ہو جائیگا۔انشاء اللہ اس غریب جماعت سے اسقدر چندہ کی وصولی خاص تائید الہی کے بغیر نہیں ہو سکتی تھی۔اور میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اس چندہ کے ساتھ شامل ہے۔ان دنوں میں قادیان کے لوگوں کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا اور اس کا وہی لوگ ٹھیک اندازہ کر سکتے ہیں جنھوں نے اس کو آنکھوں سے دیکھا ہو۔اخلاص تو نیا نہیں پیدا ہوتا۔وہ تو دل میں پہلے سے ہوتا ہے مگر اس کے اظہار کا یہ ایک خاص موقع تھا اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ قادیان کے احمدیوں کا اخلاص اُبلنے کے درجہ پر پہلے سے پہنچا ہوا تھا اور صرف بہانہ ڈھونڈ رہا تھا اور مرد اور عورت اور بچے سب ایک خاص نشہ محبت میں چور نظر آتے تھے۔عورتوں کا ہی چندہ دو ہزار سے بڑھ گیا اور قریباً سب کا سب فوراً وصول ہوگیا۔کئی عورتوں نے اپنے زیور اتار دینے اور بہتوں نے ایک دفعہ چندہ دیگر پھر دوبارہ جوش آنے پر اپنے بچوں کی طرف سے چندہ دنیا شروع کیا۔اور پھر بھی جوش کو دیتا نہ دیکھ کر اپنے وفات یا فتہ رشتہ داروں کے نام سے چندہ