انوارالعلوم (جلد 5) — Page xix
انوار العلوم جلد ۵ ۱۵ تعارف کرد اور ان کے اعتراضات کو وضاحت سے بیان کر دیں جن کا تصفیہ سب سے پہلے کرنا وہ پسند کرتے ہوں۔ان کے مضمون کے شائع ہونے پر میں ان کا مضمون اور اپنا جواب بھی الفضل میں شائع کروا دوں گا۔(14) ✡✡✡ اصلاح نفس اصلاح نفس (متفرق امور ) یہ وہ تقریر ہے جو حضرت خلیفہ ایسیح الثانی نے ۲۷ دسمبر ۱۹ کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر فرمائی تھی اور جسے ناظر تالیف و اشاعت قادیان نے کتابی شکل میں شائع کیا تھا۔حضور نے اپنی اس تقریر میں جماعت کے اخلاص اور اس کی عمومی حالت کا ذکر فرمایا اور اصلاح نفس کے پیش نظر ترک شہر کے حوالے سے بدلنی ، جھوٹ ،سخت کلامی و درشتی ، نشتہ حقہ نوشی وغیرہ امور سے احباب جماعت کو مجتنب رہنے کی تلقین فرمائی اور اعمال خیر کے حوالے سے نماز با جماعت پڑھنے، نماز کا ترجمہ سیکھنے، روزہ رکھنے، علم حاصل کرنے ، خدا کی محبت دل میں پیدا کرنے اور زکوۃ وصدقات دینے کی طرف نہایت دلنشیں اور مؤثر انداز میں توجہ دلائی۔ملائكة الله حضرت مصلح موعود کی معارف و حقائق سماوی سے پر یہ تقریر جو حضور نے ۲۹/۲۸ دسمبر کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقعہ پر بیت نور میں ارشاد فرمائی۔اس کا موضوع تلا نکتہ اللہ ہے۔ملا ئکتہ اللہ کا یہ مضمون اسلام کے بنیادی اصول اور ایمانیات میں داخل ہے۔باوجود اس کے کہ یہ مضمون نهایت باریک و دقیق ہے حضور نے اسے نہایت آسان اور بصیرت افروزہ انداز میں پیش فرمایا ہے۔حضور نے قرآن کریم کی رو سے ملائکہ کی حقیقت وضرورت ، ان کی اقسام ، ان کے فرائض و خدمات کے علاوہ فرشتوں کے وجود پر دلائل اور اُن سے متعلق شبہات و اعتراضات کے مفصل و مدل جوابات دیتے ہیں مضمون کے آخر پر حضور نے فرشتوں سے تعلق پیدا کرنے اور اُن سے فیض حاصل کرنے کے دس ذرائع بیان فرمائے ہیں۔