انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 126 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 126

م جلد ۵ خاتم النبیین کی شان کا اظہار سے اس کے مذہب کی عظمت اور شان میں اضافہ نہ ہوتا ہو۔پس جب ہم یہ کہتے ہیں کہ احمدیت کوئی نیا مذہب نہیں بلکہ اسلام ہی ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اس سوال کی طرف توجہ کریں کہ حضرت مرزا صاحب کے آنے سے اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کون سی خوبی اور عظمت کا اظہار ہوا۔اور جب تک تم یہ نہ ثابت کر دیں کہ حضرت مرزا صاحب نے اسلام کی فلاں خوبی کا ثبوت پیش کیا اس وقت تک ہمارا کوئی حق نہیں ہے کہ کسی کو آپ کے قبول کرنے کی دعوت دیں اور وہ اس دعوت کو قبول کرے۔ایک سکھ ایک عیسائی ایک نیوری کے لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ کسی ایسی خوبی کا مطالبہ کرے لیکن ہر ایک مسلمان کہلانے والے کے لئے ضروری ہے کہ یہ معلوم کرے پس میں اس وقت اس مطالبہ کو سن کر بہت خوش ہوا ہوں اور اس کا جواب دیتا ہوں۔رسول کریم کی فضیلت سے مراد میرے نزدیک حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت کو معلوم کرنے سے پہلے ہ غور کرنا ضروری ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت سے مراد کیا ہے ؟ اگر تو کہا جائے کہ حضرت مرزا صاحب کے آنے سے کوئی ایسی نئی بات نکل آئی ہو جس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درجہ اور منصب میں زیادتی ہو گئی ہو اور جب تک وہ نہ تھی رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم کو وہ درجہ حاصل نہ تھا جو اس کے بعد حاصل ہوا تو اسلام کے اندر رہ کر یہ کوئی سچا خیال نہیں ہے کیونکہ ہر ایک فضیلت رسول کریم میں موجود ہے اور ہر ایک درجہ جو انسان کو حاصل ہو سکتا ہے وہ آپ کو حاصل ہے۔پس حضرت مرزا صاحب کے آنے سے رسول کریم کی فضیلت ثابت ہونے کا یہ مطلب ہے کہ اس کا اظہار ہوانہ یہ کہ کوئی فضیلت رسول کریم کو حاصل نہ تھی وہ حاصل ہوگئی۔اور نہ یہ کہ آپ کے درجہ میں کوئی کی تھی وہ پوری ہوگئی۔پس ہم یہ دیکھیں گے کہ حضرت مرزا صاحب نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا فضیلت ظاہر کی۔عام لوگ ناواقفیت کی وجہ سے یہ سوال کیا کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں کون سی کمی تھی جو مرزا صاحب نے پوری کی۔ہم کہتے ہیں یہ سوال ہی ٹھیک نہیں کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کمی کے ساتھ نہیں آئے تھے بلکہ کامل ہو کر آئے تھے اور ہم اس بات کے مدعی نہیں کہ حضرت مرزا صاحب نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی کمی کو پورا کیا ہے بلکہ ہمارا تو یہ دعوی ہے کہ حضرت مرزا صاحب اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت دنیا پر ظاہر کرنے کے لئے آئے تھے اور اگر یہ بات نہ پائی جائے تو حضرت مرزا صاحب کی بعثت باطل ہو جاتی ہے۔