انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xii of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page xii

تعارف کتب انوار العلوم جلد ۵ لئے خدا تعالیٰ نے اس موعود کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادموں میں سے بھیجا ہے جس نے اسلام کی صداقت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت ظاہر فرمانی ہے۔دوم یہ کہ حضرت مسیح موعود نے وفات مسیح کا جو عقیدہ پیش فرمایا ہے اس سے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے۔اور سوم یہ کہ حضرت مسیح موعود کا دعوی خدا کے نبی ہونے کا تھا اور نبوت کا یہ انعام بھی آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی حاصل ہوا ہے پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان نبوت کا جاری رہنا ہی فضیلت ہے نہ کہ اس کا بند ہو جانا۔دنیا کا آئندہ مذہب اسلام ہوگا سیدنا حضرت مصلح موعود کا یہ ایک پبلک لیکچر ہے جو حضور نے تاریخ اور اپریل ۹۲ او پانچ بجے شام بمقام سیالکوٹ ارشاد فرمایا تھا۔بنیادی طور پر حضور نے اس لیکچر میں اس سوال کو کہ " دُنیا کا آئندہ مذہب کیا ہوگا ؟ کے جواب میں بڑی تحدی سے یہ بات پیش فرمائی ہے کہ اسلام ہی دنیا کا آئندہ مذہب ہوگا۔حضور نے اپنے اس مختصر لیکچر میں سلام اور عیسائیت کی علیم کا موازنہ پیش فرماتے ہوئے یہ ثابت فرمایا ہے کہ اسلام ہی عیسائیت کا مقابلہ کر سکتا اور اس پر غالب آسکتا ہے اس لئے لازماً مانا پڑے گا کہ دنیا کا آئندہ مذہب اسلام ہی ہوگا۔کیونکہ اسلام کی تعلیم ہرزمانے کے لئے کافی ہے اور یہ مذہب ہر ایک کی پیاس بجھا سکتا ہے اور ہر زمانے میں پیش آنے والی ضروریات کا علاج کرسکتا ہے۔