انوارالعلوم (جلد 5) — Page 99
الدوار الله 49 جماعت احمدیہ کی ذمہ داریال نے چبوترے پر اتر کر اپنے پر پھیلا دئے اور نہایت محبت سے بچہ کی طرف جھکی ہے۔وہ بچہ بھی اس کی طرف اس طرح پکا ہے جس طرح ماں سے محبت کرانے کے لئے لپکا کرتا ہے اور اس نے اس بچہ کو ماں کی طرح ہی پیار کرنا شروع کر دیا ہے اس وقت میری زبان پر یہ الفاظ جاری ہو گئے۔LOVE CREATES LOVE محبت محبت کو کھینچتی ہے اس وقت مجھے ایسا معلوم ہوا کہ وہ بچہ عیسی ہے اور وہ عورت مریم تو محبت ہی محبت کو کھینچتی ہے پس تم خدا تعالیٰ کی محبت اپنے دل میں پیدا کر لو جب ایسا کر لو گے تو تمہیں معلوم ہوگا کہ تمہارے اندر نور کی کھڑکی گھل گئی ہے گو پہلے چھوٹی سی ہو گی مگر جوں جوں خدا تعالیٰ کے جلال اور شان پر نظر پڑتی جائے گی وہ بھی فراخ ہوتی جائیگی جب تمہاری یہ حالت ہو جائیگی تو مداری تو فریب سے روپیہ نکالتا ہے اور دیکھنے والے حیران ہو جاتے ہیں مگر تمہارے اندر وہ ایسی کھڑکی کھل جائیگی کہ جو علم تم سے کوئی مانگے گا تم اسی سے نکال کر دکھا دو گے اور لوگ حیران رہ جائیں گے۔میں اس امر کا تجربہ کار تمہارے سامنے کھڑا ہوں۔مجھے کبھی ایسا موقع پیش نہیں آیا کہ کسی نے اسلام پر کوئی نئے سے نیا اعتراض کیا ہو اور مجھے اپنے دل کی تھیلی سے اس کا جواب نہ مل گیا ہو۔مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ اس میں اس اعتراض کا جواب ہے یا نہیں مگر جب ئیں اس میں ہاتھ ڈالتا ہوں تو مشکل ضرور آتا ہے اور یہ خدا کی محبت اپنے دل میں پیدا کرنے کا نتیجہ ہے۔اس نصیحت پر جس میں میں نے طالب علموں کو زیادہ تر مخاطب کیا ہے۔میں آج کی تقریر ختم کرتا ہوں کہ ابھی مجھے گاڑی پر جانا ہے۔