انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 504 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 504

انوار العلوم جلد ۵ ۵۰۴ ملائكة الله فرماتا ہے۔تم بھی دُعائیں کرو کیونکہ خدا اور ملائکہ سبھی اس کام پر لگے ہوئے ہیں بار ہواں کام ملائکہ میں سے بعض کا یہ ہے کہ وہ سوائے عبارت کے کچھ نہیں کرتے۔وہ محض عباد ہی کر رہے ہیں اور کرتے چلے جائیں گے حتی کہ اس دنیا کا خاتمہ ہو جائے۔چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ ساتوں آسمانوں پر ایک قدم یا ایک بالشت یا ایک تھیلی کے برابر بھی جگہ خالی نہیں سب جگہ فرشتے کھڑے عبادت کر رہے ہیں یا سجدہ میں ہیں یا رکوع میں ہیں۔جب قیامت کا دن آئے گا سب کہیں گے تو پاک ہے۔ہم نے تیری عبادت اس طرح نہیں کی جو حق تھا۔ہاں بس اتنا کہ سکتے ہیں کہ ہم نے تیرا شریک کسی کو نہیں ٹھہرایا۔فرشتوں کے اس قول سے مومنوں کو بھی سبق لینا چاہئے کہ اس قدر عبادت کرنے کے بعد فرشتے کہیں گے ہم نے کچھ نہیں کیا۔مگر بعض لوگ تھوڑی سی عبادت کر کے کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے اتنی عبادت کی ہے۔تیر ہواں کام ملائکہ کا یہ ہے کہ لوگوں کے اعمال محفوظ رکھتے ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :- وَان عَلَيْكُم لحفظِينَ كِرَامًا كَاتِبِينَهُ يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ (الانفطار التا٣) فرماتا ہے کہ تمہارے اوپر فرشتے مقرر کئے گئے ہیں۔جن کا کام یہ ہے کہ تمہارے اعمال لکھتے رہتے ہیں جو تم ظاہر میں کرتے ہو۔باقی رہی نیت یہ ان ہی کو معلوم ہوتی ہے جن کو محاسبہ قلب کا کام سپرد ہے۔جود ہواں کام ملائکہ کا یہ ہے کہ جو خدا کے پیارے ہوتے ہیں ان کی محبت دنیا میں پھیلاتے ہیں اور لوگوں کو تحریک کرتے ہیں کہ ان سے محبت کرو۔چنانچہ حدیث میں آتا ہے۔کہ إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ الْعَبْدَ نَادَى جِبْرِيلَ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ فَلَا نَا فَاحْسِبُهُ فَيُحِبُّهِ جِبْرِيلُ فَيُنَادِى جبْرِيلُ فِي أَهْلِ السَّمَاءِ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ فَلَانَا فَاحِبُوهُ نَيُحِبُّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ تُقَ يُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الْأَرْضِ۔ر بخاری کتاب بدء الخلق باب ذكر المكشكة ) یعنی جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ سے محبت کرتا ہے تو جبرائیل کو پکارتا ہے کہ اللہ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے۔اس پر جبرائیل اس سے محبت کرنے لگتا ہے۔پھر جبرائیل تمام آسمان والوں میں پکارنا ہے کہ اللہ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے پس تم بھی اس سے محبت کرو۔پین اس پر سب آسمان والے اس سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں۔پھر اس کی قبولیت زمین میں پھیلا دی جاتی ہے۔اس زمانہ میں یہ نظارہ دیکھ لو یہ وہ زمانہ ہے کہ لوگ حکومتوں کو کہ رہے ہیں کہ ہم تمہیں کیوں مانیں ؟