انوارالعلوم (جلد 5) — Page 486
انوار العلوم جلد ۵ علا نکته الله پیدا ہو گا اور اس کا نام موسیوز رسمی ہو گا یعنی مسیح مبارک کے نام سے ایک نبی آئیگا جو زرتشت کی اولاد سے ہوگا۔مگر ظاہری اولاد سے نہیں کیونکہ لکھا ہے کہ وہ اس بیوی سے ہو گا جس سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔اس کے زمانہ میں شیطان سے آخری جنگ ہو گی۔وہ خدا تعالیٰ سے التجا کرے گا کہ جنگ بہت مہیب ہے تو فرشتے نازل کر اس پر خدا تعالیٰ فرشتے نازل کرے گا۔شیطان مقابلہ کرتا کرتا آخر کار تھک جائے گا۔اس وقت وہ نہی اس پر فرشتوں کی مدد سے آخری حملہ کرے گا اور خطرناک جنگ ہوگی جس میں شیطان کو شکست ہوگی۔اور وہ پکڑا اور مارا جائے گا۔اس کے بعد امن ہو جائے گا اور یہ دنیا بہت پھیل جائے گی اس لئے کہ کوئی آدمی مر نہیں سکے گا کیونکہ شیطان جو مارنے سے تعلق رکھتا ہے خود مر گیا ہو گا۔معلوم ہوتا ہے یہ باتیں ایک نبی کی کمی ہوئی ہیں کیونکہ سیچی نکلی ہیں اور پوری ہورہی ہیں موسیو رسمی ر مسیح مبارک) آیا اور انہی نشانات کے ساتھ آیا جو بیان کئے گئے۔پھر یہ بات اور نبیوں نے بھی کہی ہے کہ ایک آخری جنگ شیطان کے ساتھ ہو گی۔چنانچہ اب ہو رہی ہے۔کئی کئی طریقوں سے کوشش کی جاتی ہے کہ لوگوں کو پتے مذہب سے پھرایا جائے اور لوگ خدا کو چھوڑ دیں۔اس کے مقابلہ میں لوگوں کو خدا سے ملانے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ ایک نہایت خطرناک جنگ ہے۔پھر فرشتے آسمان سے مانگنے والی بات بھی درست نکلی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود کا ایک کشف ہے کہ آپ نے خدا سے ایک لاکھ فرشتے تانگے ہیں اور خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے پانچ ہزار کانی ہیں ایک لاکھ زیادہ ہیں (تذکرہ صفحہ ۱۷۸ ایڈیشن چهارم، چونکہ قرآن میں زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار فرشتوں کا ذکر آیا ہے اس لئے اتنے ہی دیئے گئے ان سے زیادہ نہ دیئے گئے۔غرض یہ بات بھی بچی نکلی۔زرتشتیوں میں فرشتوں کے اعمال کے متعلق بڑی تفصیلیں آتی ہیں۔گو انہوں نے ٹھوکریں بھی کھائی ہیں مگر ان کی کتابوں میں ایسے مضامین پائے جاتے ہیں کہ کہا جا سکتا ہے کہ اگر اسلام کو چھوڑ کر کسی مذہب نے ملائکہ کا بیان کیا ہے تو وہ زرتشتی مذہب ہی ہے۔یہودی مذہب میں ملائکہ کا ذکر پھر یہودیوں میں بھی مانگ کی تعلیم پائی جاتی ہے وہ جبرائیل کو آگ کا فرشتہ کہتے ہیں مگر ان کو غلطی لگی ہے۔کیونکہ یہی نام زرتشتیوں میں پایا جاتا ہے مگر وہ اسے کلام لانے والا فرشتہ کہتے ہیں۔چونکہ یہ نام ان میں پہلے کا پایا جاتا تھا اور یہودیوں میں بعد میں آیا ہے اور ان کی ایران سے جلاوطنی کے تذکرہ میں فرشتے" کی بجائے فوج" کا لفظ ہے۔