انوارالعلوم (جلد 5) — Page 465
انوار العلوم جلد ۵ ۴۶۵ اصلاح نفس کے متعلق فرماتا ہے کہ ہم اس کی خواہش کرنے پر نہ رہیں گے بلکہ اپنی طرف سے دیں گے۔پھر فرماتا ہے۔وَادْخِلَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا اللِت جَنَّتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهرُ خلِدِينَ فِيهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ تَحِيَّتَهُمْ فِيهَا سَلم (ابراهیم :۲۴) وہ لوگ جو مومن ہوں گے۔ان کو اعلیٰ مقام پر جگہ دی جائے گی اور جب وہ اس مقام پر پہنچیں گے فرشتے ان کے پاس آئیں گے۔اور انہیں مرحامر با کیئنگے یعنی یہ کہ تم سلامتیوں میں رہو۔یکسی قدر اکرام ہے کہ خدا تعالیٰ کے وزراء آکر بندوں کا استقبال کریں گے۔اپنے متعلقین کو عزت ملنے کی خواہش پھر انسان چاہتا ہے کہ صرف اسے عزت حاصل ہو بلکہ اس کے متعلقین کو بھی عزت ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے :۔وَالَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَانْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً وَيَدُرُرُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ أُولَئِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدارِه جَنْتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَمَن صَلَحَ مِنْ آيَاتِهِمُ وَأَزْوَاجِهِمُ وَذُرِّيَّتِهِمُ وَالْمَلَئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِنْ كُلِّ بَابِه سَلْهُ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِه (الرعد : ۲۳تا۲۵) کہ وہ لوگ جنہوں نے صبر کیا اپنے رب کی مرضی چاہنے کے لئے اور نمازوں کو قائم کیا اور خرچ کیا اس میں سے جو ان کو دیا گیا پوشیدہ اور ظاہر اور جنہوں نے نیکی کے ساتھ بدی کو ہٹادیا یہی وہ لوگ ہیں جن کا آخری گھر جنت ہے۔وہ اس میں داخل کئے جائیں گے۔اور ان کے آباء اور بیویاں اور اولاد کو بھی جنہوں نے ایسا ہی کیا داخل کیا جائے گا۔فرشتے ان کے پاس آئیں گے۔اور ان پر سلامتی کہیں گے۔اس سے ظاہر ہے کہ ایک مومن کی اولاد سے جو مومن ہوں گے۔خواہ وہ پچلے ہی درجہ کے ہوں گے ان کو بھی اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔پھر کوئی یہ خیال نہ کرے کہ باپ جو اعلیٰ درجہ کا مؤمن ہو گا اس کو کچھ کم درجہ پر لے آیا جائے گا اور اولاد کو کچھ اوپر کر کے اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا بلکہ یہ ہوگا کہ نچلے درجہ والے کو بڑھا کر اوپر لے جایا جائے گا۔پھر اس بات کو اولاد تک ہی نہیں رکھا بلکہ یہ بھی فرما دیا ہے کہ اگر خاوند بڑے درجہ پر ہوگا اور بیوی چھوٹے درجہ پر تو بیوی