انوارالعلوم (جلد 5) — Page 461
انوار العلوم جلد ۵ اصلاح نفس پاک ہونے کی خواہش پھر انسان چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے۔اچھی باتیں اس میں پائی جائیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا يُصْلِحُ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ (الاحزاب : ۷۱-۷۲) کہ اسے لوگو ! اگر تم مومن بن جاؤ۔اللہ کا تقوی اختیار کرو اور پکی بات کہو تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا اللہ تمہارے اعمال نیک کر دے گا اور تم سے بدی سرزد ہی نہ ہوگی۔اس سے ظاہر ہے کہ مؤمن ترقی کر کے اس حد کو پہنچ جاتا ہے کہ اس سے جو بات بھی سرزد ہوتی ہے نیک ہی سرزد ہوتی ہے بُری نہیں ہوتی۔دنیا میں عزت اور رتبہ پانے کی خواہش پھر انسان چاہتا ہے کہ اسے دنیا میں عزت اور رتبہ ملے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔آؤ مومن بن جاؤ ہم تم کو یہ بھی دے دیں گے۔چنانچہ فرماتا ہے۔إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَ بنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ المَلَئِكَةُ الا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ أوليو كُمُ في الحيوةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ رحم السجدة : ٣١-٣٢) ایسے لوگوں پر فرشتے نازل ہوتے ہیں جو انہیں کہتے ہیں کہ اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی تمہارے مددگار ہیں اور تم کو کامیاب ہوگی تم کسی قسم کا خوف نہ کرو۔علم اور فہم حاصل ہونے کی خواہش پھر انسان علم اور غم چاہتا ہے۔خدا تعالیٰ رمایا ہے۔اَوَمَنْ كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَهُ وَجَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِي بِهِ فِي النَّاسِ كَمَن مَثَلُهُ فِي الظُّلُمتِ لَيْسَ بِخَارِجِ مِنْهَا (الانعام :(۱۲۳)۔کہ کیا وہ جو مُردہ تھا اور ہم نے اس کو زندہ کیا۔اور پھر اسے شمع نورانی دے دی تاکہ ہر تاریکی میں اسے رستہ مل جائے۔وہ اس شخص کی مانند ہو سکتا ہے جو ظلمت میں پڑا ہو اور اس سے نکل نہ سکتا ہو۔اس سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ مومن کو وہ نوکر دیتا ہے کہ جس کا کوئی مقابلہ کر ہی نہیں سکتا۔تو انسان علم کو پسند کرتا ہے۔فرمایا مومن بن جاؤ تو یہ بھی لے لو۔میں نے بتایا تھا کہ حضرت صاحب