انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 300 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 300

انوار العلوم جلد ۵ ۳۰۰ اسلام اور تربیت و مساوات اور اس کا جواب آگے چل کر یہ دیتا ہے کہ وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِمْ فَسْئَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُم لا تَعْلَمُونَ (الانید :) یعنی ہم نے تجھ سے پہلے بھی آدمی ہی بھیجے تھے جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے۔اگر تم کو نہ معلوم ہو۔تو یہود و نصاریٰ سے پوچھ لو۔اس میں بھی الزامی جواب ہی دیا ہے۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف اور کسی کی ن سی۔حضرت ابراہیم کی نبوت کے اور آپ کے خدارسیدہ ہونے کے تو ضرور قائل تھے اللہ تعالیٰ بجائے یہ ثابت کرنے کے کہ نبی کے لئے بشر ہونا ضروری ہے۔صرف یہ حوالہ دیتا ہے کہ پہلے نبی جن کو مانتے ہو وہ بھی تو ایسے ہی تھے۔قسم سوم کے الزامی جواب کا فائدہ اس قسم کے الزامی جواب سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ معترض حس بات کو تسلیم کرتا ہے اس کے خلاف اسے تعصب نہیں ہوتا اور اس کی تائید میں اس کے پاس دلائل ہوتے ہیں۔پس بجائے اس کے کہ اس بات کی تائید میں جس پر اس نے اعتراض کیا ہوتا ہے دلائل دیئے جائیں۔یہ زیادہ سہل طریق ہوتا ہے کہ اس کی تسلیم کر دہ باتوں میں سے کوئی اس کے سامنے پیش کر دی جائے تاکہ اس کی تائید میں جو دلائل اس کے پاس ہیں ان ہی کے ذریعہ سے وہ اس بات کی صداقت کو بھی سمجھ لے جس پر وہ اعتراض کرتا ہے۔پیس گو بظاہر یہ جواب الزامی ہوتا ہے لیکن دراصل حقیقی جواب ہوتا ہے۔اس میں اور حقیقی جواب میں صرف یہ فرق ہوتا ہے کہ حقیقی جواب میں دلائل مجیب کو دینے پڑتے ہیں۔اور اس قسم کے الزامی جواب میں خود معترض کے ہی منہ سے اپنے دعوی کی تائید میں دلائل دلوائے جاتے ہیں۔ایسا الزامی جواب بجائے کمزور ہونے کے عام طور پر حقیقی کہلانے والے جواب سے زیادہ سہل اور مفید ہوتا ہے اور مضبوطی میں بھی اس سے کم نہیں ہوتا اور خصوصاً اس صورت میں اور بھی زیادہ مضبوط ہوتا ہے جبکہ اعتراض صرف ایک ہی جماعت کی طرف سے وارد ہوتا ہو۔کیونکہ جو اعتراض مختلف پہلو رکھتا ہو اور متعدد جماعتوں کی طرف سے پڑسکتا ہو۔وہ حقیقی جواب کے بغیر مکمل طور پر حل نہیں ہو سکتا۔کیونکہ الزامی جواب صرف اس نقطہ خیال پر روشنی ڈالے گا جو سائل یا اس کے ہم خیالوں سے تعلق رکھتا ہے اور دوسری جماعتوں کے نقطہ خیال کے مطابق جو اس پر اعتراض ہوتا ہے وہ دور نہ ہو سکے گا۔لیکن اگر اعتراض ایک ہی جماعت کی طرف سے ہو سکتا ہو تو پھر مندرجہ بالا قسم کا اندامی جواب حقیقی جواب سے بھی زیادہ مفید ہوگا۔کیونکہ اس میں حقیقی جواب کی طرح روشنی بھی