انوارالعلوم (جلد 5) — Page 189
انوار العلوم جلد ۵ ۱۸۹ لوح الهدی لوح الهدى د رقم فرموده حضرت فضل عمر حیف اسی الثانی تمهید ہر قوم کی زندگی اس کے نوجوانوں سے وابستہ ہے کس ! اے نوجوانان جماعت احمدیہ قدر کی محنت سے کوئی کام چلایا جائے اگر آگے ہی اس کے جاری رکھنے والے لوگ نہ ہوں تو سب محنت غارت جاتی ہے اور اس کام کا انجام ناکامی ہوتا ہے۔گو ہمارا سلسلہ روحانی ہے مگر چونکہ مذکورہ بالا قانون بھی الہی ہے اس لئے وہ بھی اس کی زد سے بچ نہیں سکتا۔پس اس کا خیال رکھنا ہمارے لئے ضروری ہے۔ہم پر واجب ہے کہ آپ لوگوں کو ان فرائض پر آگاہ کر دیں جو آپ پر عائد ہونے والے ہیں اور ان راہوں سے واقف کر دیں جن پر چل کر آپ منزل مقصود پر پہنچ سکتے ہیں۔اور آپ پر فرض ہے کہ آپ گوش ہوش سے ہماری باتوں کو نہیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں تا خدا تعالیٰ کی طرف سے جو امانت ہم لوگوں کے سپرد ہوئی ہے اس کے کما حقہ ادا کرنے کی توفیق ہمیں بھی اور آپ لوگوں کو بھی ملے۔اس غرض کو مد نظر رکھتے ہوتے ہیں نے مندرجہ ذیل نظم لکھی ہے۔جس میں حتی الوسع وہ تمام نصیحتیں جمع کر دی ہیں جن پر عمل کرنا سلسلہ کی ترقی کے لئے ضروری ہے گو نظم میں اختصار ہوتا ہے مگر یہ اختصار ہی میرے مدعا کے لئے مفید ہے کیونکہ