انوارالعلوم (جلد 5) — Page xx
انوارالعلوم جلد ۵ 14 تعارف کتب (1^) ہدایات درین ۲۶ جنوری ۱۹۲۱ مر کو سیدنا حضرت مصلح موعود نے مدرسہ احمدیہ کے بورڈنگ ہاؤس میں مبلغین سلسلہ، مبانین کلاس کے طلباء ، مدرسہ احمدیہ کی ساتویں جماعت کے طلباء اور افسران صیغہ جات صدر انجین احمدیہ کے سامنے ایک تقریر فرمائی جس میں مبلغین کو نہایت قیمتی ہدایات سے نوازا۔محترم خواجہ غلام نبی صاحب ایڈیٹر افضل نے اس نہایت مفید اور اہم تقریر کو قلمبند کیا اور ایڈیٹر فاروق حضرت میر قاسم علی صاحب نے 1911 میں ہدایات زریں" کے عنوان سے شائع کیا۔حضور نے اپنی اس تقریر میں مبلغ کے معانی ، اس کے کام اور اس کی اہمیت کے علاوہ مبلغ کے بعض ضروری اوصاف مثلاً مبلغ بے غرض ہو، دلیر ہو ، لوگوں کا ہمدرد ہو۔دنیاوی علوم بھی جانتا ہو ، فضول خرچ نہ ہو، عبادات کا پابند ہو، دُعا گو ہو ، انتظامی قابلیت رکھتا ہو ، دشمن کو حقیر نہ سمجھتا ہو، کسی پارٹی میں اپنے آپ کو داخل نہ سمجھے، اپنا علم بڑھاتا رہے۔لوگوں سے ملنا جلنا جانتا ہو، اس میں ایشیار کا مادہ ہو ، عقلی دلائل سے آگاہ ہو بچیت و ہوشیار ہو، غلیط نہ ہو ، خود ستائی اس میں نہ ہو ، احباب کے اخلاق پر نظر رکھنے والا اور بے ہودہ بحثوں سے بچنے والا ہو وغیرہ پیش فرمائے۔